• KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm
  • KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm

ایوینجر سپر ہیروز میں اسپائیڈر مین کی شمولیت

شائع March 11, 2016
کیپٹن امریکا : سول وار میں اسپائیڈر مین کی جھلک — اسکرین شاٹ
کیپٹن امریکا : سول وار میں اسپائیڈر مین کی جھلک — اسکرین شاٹ

ڈزنی کی ایوینجر سیریز میں ایک اور سپر ہیرو کا اضافہ ہوگیا اور یہ لگ بھگ دنیا بھر میں پسند کیے جانے والا کردار ہے۔

کیپٹن امریکا : سول وار کا ایک نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جو ایکشن سے بھرپور ہے اور کہانی پر کچھ روشنی بھی ڈالی گئی ہے مگر اس کا سب سے بہترین حصہ سب سے آخر میں چھپا ہے جب آئرن مین اپنے نئے دوست اسپائیڈر مین (ٹریلر میں اسے انڈروس کا نام دیا گیا) کو طلب کرتا ہے۔

مارول اسٹوڈیوز کی اس فلم میں بلیک پینتھر کے کردار کو بھی مزید اجاگر کرکے دکھایا گیا ہے۔

اس فلم میں سپر ہیروز کو آئرن مین (رابرٹ ڈاﺅنی جونیئر) اور کیپٹن امریکا (کرس ایون) میں سے کسی کی ٹیم کا حصہ بنتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور دونوں گروپس کے درمیان سپرہیروز کے باعث ہونے والی تباہی کی روک تھام کے حل پر بحث چل رہی ہے۔

اس نئے ٹریلر میں اسپائیڈر مین کو نئے اور پہلے سے بہتر کاسٹیوم میں دکھایا گیا ہے جو کہ کامک بک ورژن سے بہت زیادہ ملتا جلتا ہے۔

اس نئے کاسٹیوم میں اسپائیڈر مین (ٹام ہولانڈ) کو پلکیں چھپکاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

ٹریلر سامنے آنے کے بعد کرس ایون اور ان کے ساتھی اسٹار جرمی رینیر (ہاک آئی) نے اپنے جذبات کا اظہار ٹوئٹر کے ذریعے کیا۔

لاتعداد سپرہیروز سے بھرپور اس فلم کو رواں سال 6 مئی کو ریلیز کے لیے پیش کیا جائے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025