• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'اسلام' امریکا سے نفرت کرتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

شائع March 11, 2016
ڈونلڈ ٹرمپ — فوٹو: اے ایف پی
ڈونلڈ ٹرمپ — فوٹو: اے ایف پی

میامی: امریکی صدارتی انتخابات کے امیدواروں کی دوڑ میں شامل ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور متنازع بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام امریکا سے نفرت کرتا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق صدارتی امیدواروں کے درمیان مباحثے کے حوالے سے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنی اس بات پر قائم ہیں کہ اسلام ہم سے نفرت کرتا ہے۔

میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ سجمھتے ہیں کہ دنیا بھر کے ایک ارب 60 کروڑ مسلمان امریکا سے نفرت کرتے ہیں؟ جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دیا کہ اس سے میری مراد عالمِ اسلام کی غالب اکثریت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 9/11 حملوں پر مسلمانوں نے خوشیاں منائیں، ٹرمپ

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ صرف ’شدت پسند‘ امریکا سے نفرت کرتے ہیں، لیکن زیادہ تر لوگ حقیقت سے آگاہ نہیں ہیں کہ عالمِ اسلام کی اکثریت امریکا سے سخت نفرت کرتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کے ایک پروگرام کے دوران کہا تھا کہ مسلمانوں میں امریکا کے خلاف سخت نفرت پائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں : مسلم مخالف بیان: ٹرمپ کی مشکلات میں اضافہ

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں مذہب اسلام اور مسلمانوں میں فرق کرنا نہایت مشکل ہے، تاہم ہماری جنگ صرف شدت پسند اسلام سے ہے جو جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کئی بیانات دے چکے ہیں، جن پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ایک بیان میں انہوں نے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ’ڈونلڈ ٹرمپ اب عیسائی نہیں رہے‘

ڈونلڈ ٹرمپ کو اس طرح کے بیانات پر نہ صرف دنیا بھر کے بلکہ امریکا کے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اُن کے اس طرح کے بیانات پر کئی امریکی، خصوصاً ڈیموکریٹک رہنماؤں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوگئے تو امریکا کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔

اسلام اور مسلمانوں کے خلاف مسلسل بیانات پر کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس ڈونلڈ ٹرمپ کو عیسائیت سے خارج بھی قرار دے چکے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Haider Shah Mar 11, 2016 12:43pm
Yes we do hate American Foreign Policy but not American.
Khan Mar 11, 2016 04:59pm
It is clear that 'most of the American political establishment' + the third force i.e. 'war party (which exerts great control of Democrats & Republican parties)' is hell bent in continuation of their imperialist agenda to keep US's hegemonic hold on international affairs, by all means possible. Hence, none of the politicians running for offices, dare to speak against constant wars which has been instigated by American govts over last several decades to todate. From Vietnam to Libya, from Ukraine to Syria every war benefited American corporations and military industrial complex. Unfortunately, this war mongering blinds them from the hatred against militarization of American Govt./Politics in general, not against the common American, who is too suffering at the hands of these elite classes / corporations (but that's another debate). So Unless, these guys stop waging mindless wars, don't see America's image improving overseas anytime soon.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024