• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

برطانوی سیکریٹری خارجہ کے بیان پر شیریں مزاری کی تنقید

شائع March 9, 2016

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی انفارمیشن سیکریٹری شیریں مزاری نے پاکستان اور ہندوستان کے مذاکرات کی بحالی کو مسئلہ کشمیر سے غیر مشروط کرنے پر برطانوی سیکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ کو 'احمق' قرار دیا ہے۔

شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر کہا کہ 'ہمیں ہندوستان سے تعلقات کیلئے برطانوی سیکریٹری خارجہ کے مشورے کی ضرورت نہیں۔ اس کے بجائے انھیں یورپی یونین کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے'۔

خیال رہے کہ برطانوی سیکریٹری خارجہ منگل کے دن دو روزہ دورے پر اسلام آباد آئے تھے اور انھوں نے اسلام آباد آمد کے بعد وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی۔

مزید پڑھیں: ’پاک، ہند مذاکرات سبوتاژ کرنے والے عناصر کو روکیں‘

مسئلہ کشمیر کو ہندوستان کے ساتھ مذاکرات سے منسلک نہ کرنے پر زور دیتے ہوئے فلپ ہیمنڈ کا کہنا تھا کہ خطے میں طویل امن، سیکیورٹی اور معاشی ترقی کیلئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات انتہائی ضروری ہیں۔

فلپ ہیمنڈ کا کہنا تھا کہ 'میں پاکستان کی جانب سے پٹھان کوٹ حملے کی تفتیش کا آغاز کرنے کو سراہتا ہوں'۔

پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹ میں برطانوی سیکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلے 'پاکستان اور ہندوستان کی تاریخ کو سمجھنا چاہیے'۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیکریٹری نے قومی اسمبلی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ کشمیر پاک-ہند تعلقات کے پیرامیٹرز کا تعین کرتا ہے۔

'کسی بھی قسم کی پیش رفت اس وقت رک جاتی ہے جب ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کچھ ہوتا ہے'۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (3) بند ہیں

Riz Mar 09, 2016 06:49pm
Nice One .... thats a way we shud respond ... Liked it and keep it up
Faisal Mar 09, 2016 09:44pm
Nice one Sherrin mazari..! Thanks for being a brave voice. How a British or any other Govt. Person can direct OUR foreign policies?
Israr Muhammad khan Mar 10, 2016 01:11am
شیرین مزاری صاحبہ اگر پہلے عمران حان کا موقف سن لیتی تو بہتر ھوتا عمران نے حالیہ ٹی وی انٹرویو میں برطانوی وزیر جیسی تجویز کی حمایت کی تھی اور دونوں ملکوں کو کشمیر کے بغیر مذاکرات کی رائے سے اتفاق کیا تھا ھم بھی بات چیت کے حمایت کرتے ھیں پہلے بات چیت شروع کردی جائے اگے پھر کشمیر پر بات ھوسکتی ھے کشمیر کے بغیر بات چیت نہ کرنا دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں اگر دونوں اس بات پر بضد رہے تو بات چیت کبھی بھی نہیں ھوگی دونوں ملکوں کو پہلے بغیر شرط کے بات کرنی چاہئے تجارت کاروبار انا جانا ضروری ھے جب حالات تبدیل ھوجائے تو دوستی کے ماحول میں کشمیر سیاچن دھشتگردی جیسے معاملات پر کھلے دل سے بات ھوسکتی ھے مزاری صاحبہ سیاسی نمبر بنانے کی کوشش کررہی ھے ورنہ انہوں نے بہت جگہوں پر امن کیلئے شمعیں روشن کی ھیں

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024