• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

800 بہترین یونیورسٹیوں میں 6 پاکستانی جامعات شامل

شائع March 9, 2016

اسلام آباد: برطانوی رینکنگ ایجنسی کوئیک کواریلی سائمنڈرز (کیو ایس) نے دنیا کی ٹاپ 800 یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کردی، جس میں ہائیر ایجوکیشن کے 6 پاکستانی تعلیمی ادارے بھی شامل ہیں.

کیو ایس کی ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ برائے 2015-2016 میں جن پاکستانی یونیورسٹیوں کو شامل کیا گیا ہے، ان میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد، قائداعظم یونیورسٹی ، لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز (لمز)، یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور، یونیورسٹی آف کراچی (کے یو) اور یونیورسٹی آف لاہور شامل ہیں.

مزید پڑھیں:2015 میں بھی قائداعظم یونیورسٹی سرفہرست

نسٹ کو انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی کیٹگری میں بھی علیحدہ سے 340 جامعات میں شامل کیا گیا ہے.

کیو ایس کی رینکنگ تعلیمی کارکردگی (40 فیصد)، ملازمین کی کارکردگی (10 فیصد)، طلبہ و فیکلٹی کی شرح (20 فیصد)، انٹرنیشنل فیکلٹی کی شرح (5 فیصد) اور غیر ملکی طلبہ کی شرح (5 فیصد) کو مدنظر رکھ کر ترتیب کی جاتی ہے.

اس رینکنگ کا مقصد تحقیق، تدریس، روزگار اور عالمگیریت کا اندازہ لگانا ہے.

پاکستانی یونیورسٹیوں کی رینکنگ

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد: 501-550

قائداعظم یونیورسٹی: 651-700

لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز (لمز):701

یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور: 701

یونیورسٹی آف کراچی (کے یو):701

یونیورسٹی آف لاہور: 701

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی یونیورسٹیز میں ریسرچ کی حالت زار

کیو ایس رینکنگ کے مطابق دنیا کی ٹاپ 10 یونیورسٹیوں میں میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، ہارورڈ یونیورسٹی، کیمبرج یونیورسٹی، اسٹین فورڈ یونیورسٹی، کیلیفورنیا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف آکسفورڈ، یونیورسٹی کالج لندن، امپیریل کالج، ای ٹی ایچ زیورخ اور یونیورسٹی آف شکاگو شامل ہیں.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024