• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

شہباز تاثیر کوئٹہ سے لاہور پہنچ گئے

شائع March 9, 2016
شہباز تاثیر — فوٹو : بشکریہ آئی ایس پی آر
شہباز تاثیر — فوٹو : بشکریہ آئی ایس پی آر

لاہور: گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے کچلاک سے بازیاب ہونے والے شہباز تاثیر کو خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچا دیا گیا۔

لاہور پہنچنے پر شہباز تاثیر کے اہلخانہ نے ان کا استقبال کیا، جبکہ ان کے گھر پر جشن کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔

قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے شہباز تاثیر کی کوئٹہ سے روانگی کے وقت ان کی تصاویر بھی جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں : مقتول گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز بازیاب
— فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر
— فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر

واضح رہے کہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے کچلاک سے سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران بازیاب کروایا تھا۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی شہباز تاثیر کی بازیابی کی خبر کی تصدیق کی اور ان کا کہنا تھا کہ شہباز تاثیر جلد اپنے خاندان کے ساتھ ہوں گے۔

یاد رہے کہ شہباز تاثیر کو تقریباً پانچ سال قبل اگست 2011 میں لاہور کے علاقے گلبرگ سے اغواء کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : شہباز تاثیر کے اغوا میں ملوث چار ملزمان گرفتار
— فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر
— فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر

اغواء کے دو سال بعد جولائی 2013 میں لاہور پولیس نے 4 افراد فرہاد بٹ، عثمان بسرہ، رحمت اللہ اور عبدالرحمٰن کو گرفتار کیا تھا جن پر شہباز تاثیر کے اغواء میں ملوث ہونے کا الزام تھا، لیکن ان افراد کی گرفتاری کے بعد بھی شہباز تاثیر کی بازیابی ممکن نہ ہو سکی تھی۔

مارچ 2014 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات میں بھی شہباز تاثیر کی رہائی کے حوالے سے حکومت نے مطالبہ کیا تھا لیکن طالبان نے اس وقت ان کی رہائی سے انکار کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان حیدر گیلانی اور شہباز تاثیر کی رہائی سے انکاری

اس سے قبل قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ شہباز تاثیر کے اغوا کار سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Naveed Mar 09, 2016 04:53pm
Good hay!
Israr Muhammad khan Mar 10, 2016 01:22am
شہباز تاثیر کے گھر آنا انکو اور انکے خاندان کو مبارک ھو لیکن انکی رہائی کے حوالے سے بیانات متنازعہ بن چکے ھیں چودھری نثار نے غلط اطلاع پر ڈی ائی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کی ھے تاثیر صاحب بغیر کسی کاروائی کے رہا ھوئے ھیں اس بات میں اب شک کی گنجائش نہیں. مگر بحرحال انکی رہائی ھوچکی ھے جو بڑی اور خوشی کی خبر ھے

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024