• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

محمد عامر ایک عام باؤلر ہیں: روہت شرما

شائع March 8, 2016
محمد عامر نے ایشیا کپ میں ہندوستان کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کی تھیں—فوٹو: اے پی
محمد عامر نے ایشیا کپ میں ہندوستان کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کی تھیں—فوٹو: اے پی

کولکتہ: ہندوستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز روہت شرما کا کہنا ہے کہ پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر ایک عام باؤلر ہیں اور ان کے حوالے سے بنائی گئی فضا بلاجواز ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق روہت شرما نے عامر کے حوالے سے کہا کہ'اس کے بارے میں بات کرنا بند کردیا ہے، صرف وہ ہی باولر نہیں ہیں بلکہ پاکستان کے پاس پانچ دیگر باؤلرز بھی ہیں جو ان کے لیے بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں'۔

ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے ہندوستانی بلے باز نے کہا کہ 'عامر کے حوالے سے زیادہ تشہیر ہے، میرا نہیں خیال کہ ان کی اتنی مشہوری کرنا ٹھیک ہے، وہ اچھے ہیں لیکن انھیں یہ بار بار ثابت کرنا ہے، اب لوگ ان کا وسیم اکرم سے موازنہ کر رہے ہیں"۔

ان کا کہنا تھا کہ 'وہ ایک عام باؤلر ہیں جس دن وہ اچھا کھیلے تو وہ اچھے ہیں، ایسا نہیں ہے کہ وہ آتے ہی دوسروں کو پچھاڑ دیتے ہیں'۔

روہت شرما نے ہندوستان کے نوجوان باؤلر جسپریت بھمرا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ 'نایاب ٹیلنٹ' ہے۔

یاد رہے محمد عامر نے حال ہی میں بنگلہ دیش میں ہوئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں ہندوستان کے خلاف میچ میں ایک یادگار اسپیل کیا تھا جہاں انھوں نے روایتی حریف ٹیم کے 3 بلے بازوں کو 8 کے اسکور پر پویلین بھیج دیا تھا جس میں روہت شرما کی وکٹ بھی شامل تھی، شرما نے عامر کی دو گیندوں کا سامنا کیا تھا اور پاؤں کے انگھوٹھے کو زخمی کروابیٹھے تھے۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی کی محمد عامر کو مبارک باد

دوسری جانب ہندوستان کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ایشیا کپ میں بہترین باؤلنگ کرنے پر محمد عامر کی تعریف کرتےہوئے انھیں ورلڈ کلاس باؤلرقرار دیا تھا۔

کوہلی کا کہنا تھا کہ 'محمد عامر نے جس طرح باؤلنگ کی ہے اس پر میں انھیں مبارکباد دینا چاہوں گا، یہ ایک حیران کن اسپیل تھا اور وہ ورلڈ کلاس باؤلر ہیں'۔

محمد عامر نے ہندوستان کے خلاف اس میچ میں روہت شرما کو صفر پر آؤٹ کیا تھا جبکہ اجنکیا راہانے اور سریش رائنا کو بھی شروع میں ہی آؤٹ کرکے ہندوستان ٹیم کےسامنے مشکلات کھڑی کی تھیں۔

محمد عامر نے ایشیا کپ کے 4 میچوں میں 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Imran Mar 09, 2016 02:11pm
اس لیئے روہیت شرما نے مناسب نہیں سمجھا کہ عامر کی دو سے زیادہ بالیں کھیلے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024