• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

انگلش پریمیئر لیگ: شائقین کے جشن سے زلزلہ

شائع March 8, 2016
لیسٹر سٹی اس وقت انگلش پریمیئر کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔ فائل فوٹو رائٹرز
لیسٹر سٹی اس وقت انگلش پریمیئر کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔ فائل فوٹو رائٹرز

انگلش پریمیئر لیگ(ای پی ایل) کے دوران سنسنی خیز مقابلے اور دلچسپ واقعات کوئی نئی بات نہیں لیکن لیسٹر سٹی کے میچ کے دران ایک ایسا حیران کن واقعہ پیش آیا جس نے دنیا بھر میں سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

ایک تازہ تحقیق کے دوران لیسٹر سٹی اور ناروچ سٹی کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران جب 89ویں منٹ میں لیسٹر نے فیصلہ کن گول کیا تو کنگ پاور اسٹیڈیم میں موجود شائقین کے پرجوش انداز میں جشن منانے سے 0.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

لیسٹر کی ٹیم انگلش پریمیئر لیگ کے اس ایڈیشن میں ایک عجوبے کی طرح ابھر کر سامنے آئی اور لیگ میں شاندار کھیل کی بدولت اس وقت وہ پہلے درجے پر موجود ہے۔

یونیورسٹی آف لیسٹر کے شعبہء ارضیات(جیولوجی) کے طلبا نے گراؤنڈ کے نزدیک موجود ایک پرائمری اسکول میں زلزلے کی پیمائش کا آلہ نصب کیا اور بتایا کہ آخری لمحے پر ہونے والے اس گول کے بعد شائقین کے جشن سے معمولی نوعیت کا زلزلہ پیدا ہوا تھا۔

لیڈز سے تعلق رکھنے والے جیولوجیکل سائنس کے طالبعلم رچرڈ ہوئل نے کہا کہ چند دن قبل ہم نے اسکول میں آلا نصب کیا تھا اور پھر جب ہم نے جمع شدہ ڈیٹا کا معائنہ شروع کیا تو ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ میچ کے دوران معمولی نوعیت کا زلزلہ پیدا کیا تھا۔

اس طرح کا ایک آلہ یونیورسٹی کے شعبہ ارضیات میں بھی استعمال ہو رہا ہے۔

گزشتہ منگل کو ویسٹ بروم وچ کے خلاف میچ میں ڈینی ڈرنک واٹر کے گول کے بعد منائے گئے جشن کے نتیجے میں 0.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024