• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

دہشتگردی کا خطرہ: ہندوستانی گجرات میں ہائی الرٹ

شائع March 7, 2016
— فوٹو: اے پی
— فوٹو: اے پی

نئی دہلی: پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کی جانب سے اپنے ہندوستانی ہم منصب کو کالعدم لشکر طیبہ کی جانب سے ممکنہ سرحد پار حملوں کی اطلاع پر دارالحکومت نئی دہلی اور ریاست گجرات میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

ہندوستانی اخبار 'دی ہندو' کی ایک رپورٹ کے مطابق کالعدم لشکرِ طیبہ کی جانب سے ممکنہ دہشت گرد حملوں کی انٹیلی جنس اطلاعات کے بعد نیشنل سیکیورٹی گارڈز (این ایس جی) کی چار ٹیمیں اہم تنصیبات اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی بڑھانے کے لیے گجرات روانہ کردی گئی ہیں۔

اخبار کی رپورٹ میں گجرات کے اعلیٰ حکام کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے اپنے ہندوستانی ہم منصب اجیت دووال کو لشکر طیبہ اور جیش محمد کی جانب سے ریاست میں ممکنہ دہشت گرد حملوں کی اطلاع دی ہے۔

تاہم پاکستانی حکام کی جانب سے ایسی کسی اطلاع کی تصدیق نہیں کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ناصر جنجوعہ کی جانب سے پیغام موصول ہونے کے بعد اجیت دووال نے انٹیلی جنس بیورو کو تفصیلی نوٹ جاری کردیا، جس کے بعد سیکیورٹی ایجنسیز کو گجرات کے ساحلی علاقوں سوراشٹرا اور کَچھ میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں بھی اہم تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور اہم عمارتوں اور پُرہجوم مقامات کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق لشکر طیبہ اور جیش محمد کے 10 دہشت گرد گجرات کے ذریعے ہندوستان میں داخل ہوچکے ہیں اور وہ نئی دہلی میں بھی دہشت گردی کی کارروائی کرسکتے ہیں۔

یہ خبر 7 مارچ 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

solani Mar 07, 2016 10:22pm
jo mulk organize nahi hae, wo is bimari ka shikar ho jae ga.

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024