• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

ایم کیو ایم پر الزامات: جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

شائع March 6, 2016
عمران خان کا کہنا تھا کہ اس بیان سے پاکستان ٹیم کے خلاف نفرتیں بڑھیں گی—فائل فوٹو
عمران خان کا کہنا تھا کہ اس بیان سے پاکستان ٹیم کے خلاف نفرتیں بڑھیں گی—فائل فوٹو

اسلام آباد: عمران خان مصطفیٰ کمال کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کا قابل بھروسہ آدمی قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے ایم کیو ایم پر سنجیدہ الزامات لگائے ہیں، حکومت ان کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد کے منی لانڈرنگ کا سب کو علم ہے، ایم کیو ایم کا 'را' سے تعلق اور فنڈنگ انتہائی سنجیدہ الزامات ہیں اور ان کی تحقیقات کرانا سلامتی کا معاملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو سمجھیں گے کہ حکومت ذمہ داری نہیں لے رہی۔

انہوں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایم کیو ایم قائد نے پارٹی کو مافیا بنایا دیا ہے، ایم کیوایم کے قائد لندن میں بیٹھ کر فیصلہ کرتے ہیں کہ کس نے جینا اور کس نےمرنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ شرح خواندگی کراچی میں ہے اور سب سے زیادہ سیاسی شعور رکھنے والے کراچی بستے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad khan Mar 07, 2016 01:00am
کمیشن اگر بنائی گئی تو اس سے کیا ھوگا؟ کچھ بھی نہیں اس پہلے درجنوں کمیشن مختلف واقعات کیلئے بنائی گئی تھیں لیکن اج اسکا پتہ نہ چلا کہ کمیشن کا کیا ھوا

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024