• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

ورلڈ ٹی 20: پاکستانی سیکیورٹی وفد انڈیا جائے گا

شائع March 4, 2016
وزیر اعظم نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات میں احکامات جاری کیے۔
وزیر اعظم نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات میں احکامات جاری کیے۔

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے ہندوستان میں ہونے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم بھیجنے سے قبل سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کیلئے وفد ہندوستان بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ سیکیورٹی ٹیم کی جانب سے جمع کرائی جانے والی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف نے وزیر داخلہ ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کی مدد سے پاکستانی ٹیم کیلئے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔

مزید پڑھیں: ہندوستانی ریاست کی قومی ٹیم کو سیکیورٹی دینے سے معذرت

یاد رہے کہ وزیر اعظم کا یہ حکم ریاست ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے جنہوں نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان میچ میں پاکستانی ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کر لی تھی۔

دونوں روایتی حریفوں کو شیڈول کے مطابق 19 مارچ کو دھرم شالا میں مدمقابل آنا ہے۔

وزیر اعلیٰ ہماچل پردیش ویربہادرا سنگھ نے اتوار کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم میچ میں سیکورٹی دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ میں شرکت 'سیکیورٹی ضمانت' سے مشروط

انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میچ کے مقام کو ہندوستانی ایئر بیس پر عسکریت پسندوں کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کےاحترام میں تبدیل کردینا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ ہماچل پردیش کے اس بیان وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

چوہدری نثار کا ایک بیان میں کہنا تھا 'پاکستانی کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کی یقین دہانی پر ہندوستان دورے کی اجازت دی جاسکتی ہے'۔

جمعے کو جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ویزر اعظم نے قومی ٹیم کی ایشیا کپ میں اوسط درجے کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024