• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

اسکول جانے کو کیوں کہا، نوجوان کی اہل خانہ پر فائرنگ

شائع March 3, 2016

امریکا میں ایک 16 سالہ لڑکے نے اسکول جانے کے لیے کہنے پر اپنی فیملی پر فائرنگ کردی۔

ریاست ٹنیسی کی پولیس نے بتایا کہ منگل کی صبح پیش آنے والے واقعے میں لڑکے کی والدہ اور دادی نے انہیں اسکول جانے کا کہا جس پر وہ غصہ ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نوجوان نے دونوں خواتین کو دھمکیاں دیں اور ان پر فائرنگ کردی۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ لڑکے کی 67 سالہ دادی کو دو گولیاں لگیں جبکہ ان کی 12 سالہ بہن اور چھ سالہ بھتیجا بھی زخمی ہوا۔

لڑکے نے مبینہ طور پر اپنی والدہ کو بھی گولیاں مارنے کی کوشش کی تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہیں۔

بعدازاں پولیس نے ریلوے ٹریک پر بیٹھے ہوئے نوجوان کو گرفتار کرتے ہوئے پستول قبضے میں لے لیا۔

نوجوان کی دادی اور بچوں کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہیں جبکہ ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025