• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی لڑکی

شائع March 2, 2016 اپ ڈیٹ June 2, 2016
— الیگزینڈرا اینڈرسن انسٹاگرام فوٹو
— الیگزینڈرا اینڈرسن انسٹاگرام فوٹو

یہ محاورہ تو آپ نے سنا ہوگا کہ یہ بچہ منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہوا ہے اور اس نوعمر لڑکی نے اسے درست ثابت کردیا ہے۔

تو ملیے دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی لڑکی سے جو صرف 19 سال کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کرچکی ہے۔

امریکی جریدے فوربس نے رواں سال دنیا کے امیر ترین افراد کی جو سالانہ فہرست جاری کی تھی جس میں الیگزینڈرا اینڈرسن کو دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی شخصیت قرار دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : گیٹس مسلسل تیسری بار دنیا کے امیر ترین شخص

ناروے سے تعلق رکھنے والی یہ لڑکی 1.2 ارب ڈالرز مالیت کے اثاثوں کی مالک ہے۔

2007 میں الیگزینڈرا کے والدین جوہان اینڈرسن نے اپنی خاندانی کمپنی کے 42 فیصد شیئرز بیٹی کے نام کردیئے تھے۔

انہوں نے 42 فیصد مزید شیئرز اپنی دوسری بیٹی کیتھرینہ کے نام کیے جس کی عمر اب 20 سال ہے اور وہ دنیا کی دوسری کم عمر ترین لڑکی بن چکی ہے۔

The Ferd owners💪🏻 Photo by: Frédéric Boudin

A photo posted by Alexandra (@alexandraandresen) on

الیگزینڈرا، کیتھرینہ اور والد جوہان اینڈرسن

اگرچہ ان دونوں کو ارب پتی بنے کافی عرصہ ہوگیا مگر اس کی تصدیق اب ہوئی کیونکہ ناروے میں حکومت 17 سال سے زائد عمر ہونے پر ہی کسی فرد کے ٹیکس ریٹرنز شائع کرتی ہے۔

الیگزینڈرا تو بچپن سے منہ میں سونے کا نوالہ لے کر پیدا ہوئی مگر وہ ایک معروف گھڑسوار بھی ہے اور اس نے گھڑسواری کے متعدد مقابلے بھی جیت رکھے ہیں۔

❤️

A photo posted by Alexandra (@alexandraandresen) on

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک ارب ڈالرز سے زائد کی مالک یہ لڑکی اسکول اور کالج میں اپنا جیب خرچ بچاتی تھی اور اب بھی صرف سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کو ہی چلاتی ہے۔

Who wants to see more videos of my horses?

A photo posted by Alexandra (@alexandraandresen) on

Shallow waters are noisy; deep waters are silent...

A photo posted by Alexandra (@alexandraandresen) on


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

irfan Mar 03, 2016 07:15pm
shallow waters are noisy deep waters are silent..

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024