• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پنٹاگون کو ہیک کریں انعام پائیں

شائع March 2, 2016

سان فرانسسکو: پنٹاگون نے ایک پائلٹ منصوبے کے تحت امریکی محکمہ دفاع کی کچھ عوامی ویب سائٹس کی سائبر سیکیورٹی جانچنے کیلئے اگلے مہینے بیرونی دوستانہ ہیکرز کو مدعو کرلیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے' Hack the Pentagon‘ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے ۔

اس سے قبل امریکا کی بڑی کمپنیاں اور سائبر ماہرین اپنے کمپیوٹر سسٹم میں موجود خامیوں کی تلاش میں ’bug bounties‘ کے نام سے ایسے مقابلے کرواتی آئی ہیں۔

ایک بیان میں پائلٹ پروگرام کا اعلان کرنے والے دفاعی سکریٹری ایش کارٹر نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے منفرد اقدامات سے امریکا کاڈیجیٹل دفاع مضبوط اور قومی سیکیورٹی کو تقویت ملے گی۔

ایک اور سینئر افسر نے بتایا کہ منصوبے میں ہزاروں اہل شرکا کی شرکت متوقع ہے۔

پنٹاگون نے بتایا کہ مقابلہ جیتنے والے ہیکرز کیلئے قوانین اور مالی انعامات کی تفصیلات پر کام جاری ہے۔

خیال رہے کہ پنٹاگون ماضی میں داخلی ہیکرز ’red teams‘ کی مدد سے اپنے نیٹ ورکس ٹیسٹ کرتا رہا ہے۔ تاہم اس مرتبہ وہ پہلی مرتبہ اپنے وسیع و عریض نیٹ ورک کو بیرونی مگر دوستانہ ہیکرز کے پیش کرے گا۔

مقابلے میں شریک ماہرین کے لیے امریکی شہری ہونا شرط ہے اور حملے کرنے سے قبل شرکا کا بیک گراؤنڈ چیک بھی ہو گا۔

پنٹاگون کا کہنا ہے کہ وہ پہلے مرحلے میں اپنے حساس اور انتہائی اہم نیٹ ورکس کو مقابلے کا حصہ نہیں بنائے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

irfan Mar 03, 2016 01:54am
انعام میں چودہ سال جیل ۔۔۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024