• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

گیٹس مسلسل تیسری بار دنیا کے امیر ترین شخص

شائع March 2, 2016
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

بل گیٹس آج بھی دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔

فوربس نے مائیکرو سافٹ کے شریک بانی کو 2016 کی ٹاپ امیر ترین شخصیات کی فہرست میں پہلی جگہ دی ہے۔

75 ارب ڈالرز کے ساتھ گیٹس نے مسلسل تیسرے سال یہ اعزاز حاصل کیا ۔

فوربس 30 سالوں سے دنیا کی امیر ترین شخصیات کی سالانہ فہرست جاری کر رہا ہے اور پچھلے 22 سالوں میں گیٹس 17 مرتبہ ٹاپ پوزیشن پر رہے۔

رواں سال کی فہرست میں 1810 ارب پتی شخصیات کی درجہ بندی موجود ہے اور ان سب کی اجتماعی دولت تقریباً 6.5 کھر ب ڈالرزہے۔

2016 کی فہرست میں 198 نئے ارب پتی شامل ہوئے ، جن میں ہانگ کانگ کی زوئی قنفی بھی شامل ہیں۔

زوئی نے اپنے بل بوتے پرسمارٹ فونز سکرین کے کاروبار سے 5.9 ارب ڈالرز کمائے ۔

فیس بک کے شریک بانی اور سی ای او مارک ذکر برگ اور ایمیزون کے سربراہ جیف بیزوس بھی پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب رہے۔

فوربس میگزین کی نائب مینیجنگ ایڈیٹر لوئیسا کرول نے بتایا کہ ذکر برگ نے دراصل رواں سال سب سے زیادہ پیسہ کمایا اور یہ اس ان کا بہترین ثابت ہوا۔

1) بل گیٹس، امریکا (75 ارب ڈالرز)

2) اومانسیو اورٹیگا، اسپین (67 ارب ڈالرز)

3) وارن بوفے، امریکا (60.8 ارب ڈالرز)

4) کارلوس سلم ہیلو، میکسیکو (50 ارب ڈالرز)

5) جیف بیزوس ، امریکا (45.2 ارب ڈالرز)

6) مارک ذکربرگ، امریکا (44.6 ارب ڈالرز)

7) لیری الیسن، امریکا (43.6 ارب ڈالرز)

8) مائیکل بلوم برگ، امریکا (40ارب ڈالرز)

9) چارلس کوچ، امریکا (39.6 ارب ڈالرز)

10) ڈیوڈ کوچ، امریکا (39.6 ارب ڈالرز)


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024