• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

خوشبویات کی مختلف اقسام میں فرق کیا ہے؟

شائع March 1, 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

ہوسکتا ہے 'پرفیوم' اور ' کلون' کے درمیان فرق کو سمجھنے کا دعویٰ کرتے ہو مگر حقیقت کچھ زیادہ باریک یا پیچیدہ ہے۔

سادہ سی بات تو یہ ہے کہ تمام خوشبویات یکساں ہی ہوتی ہیں مگر انہیں الکحل اور پانی میں خوشبو دار تیل کے تناسب کو مدنظر رکھ کر مختلف نام دیئے جاتے ہیں۔

جیسے رئیل مین رئیل اسٹائل کے تیار کیے گئے گراف میں وضاحت کی گئی ہے کہ کس نام میں کتنی مقدار میں خوشبودار تیل کو الکحل اور پانی میں ملایا جاتا ہے۔

Eau Fraiche ۔ یہ خوشبو کی سب سے ہلکی قسم ہوتی ہے جس میں عام طو رپر الکحل اور پانی میں صرف 3 فیصد پرفیوم آئل ملایا جاتا ہے اور اس کی خوشبو ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں اڑ جاتی ہے۔

کلون ۔ یہ بھی ایک ہلکی قسم کی خوشبو ہے جس میں 2 سے 4 فیصد پرفیوم آئل کو الکحل اور پانی میں ملایا جاتا ہے اور اسے عام طور پر نوجوان استعمال کرتے ہیں۔ اس کی خوشبو 2 گھنٹوں تک برقرار رہتی ہے۔

یوڈی ٹوائلٹ ۔ یہ لائٹ اسپرے مکسچر 5 سے 15 فیصد خالص پرفیوم ایسنس سے بنتا ہے جسے الکحل میں ملایا جاتا ہے۔ اس کی خوشبو 3 گھنٹے تک برقرار رہتی ہے۔

یوڈی پرفیوم ۔ تاریخی طور پر یہ بے جنس خوشبو ہے جسے مرد و خواتین دونوں استعمال کرسکتے ہیں۔ اس طرح کی خوشبو 15 سے 20 فیصد خالص پرفیوم کے جوہر سے تیار کیا جاتا ہے اور اس کی خوشبو پانچ سے 8 گھنٹے تک برقرار رہتی ہے۔

پرفیوم ۔ یہ تمام خوشبویات میں سب سے مہنگا آپشن ہے، کیونکہ اس کی تیاری کے لیے 20 سے 30 فیصد خالص پرفیوم کے جوہر کو استعمال کیا جاتا ہے۔ اس ایک اسپرے 24 گھنٹے تک جسم میں خوشبو کو برقرار رکھ سکتا ہے۔

یہ سب ایسی کارآمد معلومات ہے جو آپ کو کسی بھی خوشبو کی خریداری کے حوالے سے فیصلہ کرنے میں مدد دے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (3) بند ہیں

GMK Mar 01, 2016 11:07pm
you know nothing about fragrances, 1. Eau de toilette can last for a day long, 2. not necessary an EDP would always be a unisex perfume 3.
solani Mar 02, 2016 07:03am
Now I know what are the ingredients of perfume. Thanks for the info.
adil Mar 02, 2016 01:07pm
informative - thanks

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024