• KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:21pm
  • ISB: Asr 4:40pm Maghrib 6:28pm
  • KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:21pm
  • ISB: Asr 4:40pm Maghrib 6:28pm

بجلی 4 روپے 11 پیسے فی یونٹ سستی

شائع March 1, 2016

اسلام آباد: فرنس آئل سستا ہونے کے باعث نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے لیے بجلی کے نرخوں میں 4 روپے 11 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی، تاہم اس کمی کا اطلاق کراچی کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

4 روپے 11 پیسے کی کمی سے اپریل میں صارفین کو 20 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

جنوری میں 6 ارب 50 کروڑ 30 لاکھ یونٹ بجلی فروخت کی گئی، جس کی پیداواری لاگت 42 ارب 15 کروڑ روپے رہی۔

فرنس آئل کی قیمت کم ہونے کے باعث صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

نیپرا نے نندی پور پاور پلانٹ سے مہنگی بجلی پیدا کرنے کے باعث 4 ارب 42 کروڑ روپے کی صارفین سے وصولی کی درخواست مسترد کردی۔

جنوری میں سستے پاور پلانٹس بند رکھنے پر چیئرمین نیپرا نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا حکم بھی دیا۔

دوسری جانب نیپرا نے تقسیم کارکمپنیوں کے سالانہ ٹیرف کی مد میں بجلی 4 روپے تک فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Moosa Mar 01, 2016 04:55pm
karachi wale sotainlain hain kya ?

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025