• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سلمان بھی شاہ رخ خان کے ’فین‘

شائع March 1, 2016
بولی وڈ اداکار سلمان خان — فوٹو/ اے ایف پی
بولی وڈ اداکار سلمان خان — فوٹو/ اے ایف پی

بولی وڈ اداکار سلمان خان نے شاہ رخ کی فلم ’فین‘ کا ٹریلر دیکھنے کے بعد خود کو ان کا مداح کہہ ڈالا۔

شاہ رخ خان کی فلم ’فین‘ کا ٹریلر گذشتہ روز لانچ کیا گیا، جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

اس فلم میں شاہ رخ خان، آریان کھنہ نامی سپر اسٹار اور گورو نامی مداح کا کردار کرتے نظر آئیں گے۔

شاہ رخ خان کے جہاں دنیا بھر میں سیکڑوں کی تعداد میں فینز موجود ہیں، وہیں بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان کے مطابق وہ بھی ان کے فین بن گئے ہیں۔

سلمان خان نے فلم ’فین‘ کا ٹریلر دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اس بات کا اظہار کیا اور لکھا، ’سلمان خان ہوتے ہوئے میں شاہ رخ خان کا فین بن گیا ہوں‘۔

واضح رہے کہ شاہ رخ اور سلمان نے ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے، جن میں ’کرن ارجن‘ اور ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ شامل ہیں۔

دونوں کی دوستی میں دراڑ اُس وقت آئی جب 2009 میں کترینہ کیف کی جانب سے منعقد کی گئی ایک تقریب میں سلمان اور شاہ رخ کا جھگڑا ہوا۔

اس کے بعد دونوں نے کافی عرصے تک ایک دوسرے سے تعلق نہیں رکھا تاہم اس سرد جنگ کا اختتام 2014 میں سلمان خان کی بہن ارپیتا کی شادی کے دوران ہوا۔

شاہ رخ خان نے اپنی فلم 'دل والے' کی تشہیر کے لیے سلمان خان کے رئیلٹی شو ’بگ باس 9‘ میں بھی شرکت کی تھی، جسے پورے سیزن کی سب سے کامیاب قسط قرار دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان پہلی بار بگ باس کا حصہ؟

شاہ رخ خان کی فلم ’فین‘ رواں سال 15 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

solani Mar 01, 2016 11:24pm
Ay Salman, Sharukh ka rukh mat karna wo bahot bulandi per parwaz kar raha hae,

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024