• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ترش پھل فالج کا خطرہ کم کرنے کے لیے مفید

شائع February 29, 2016
یہ بات فرانس میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ بات فرانس میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے— کریٹیو کامنز فوٹو

اگر تو آپ کو مالٹے کھانا پسند ہے تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس طرح کے ترش یا کھٹے پھل فالج کا خطرہ کم کر سکتے ہیں۔

یہ بات فرانس میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

پونٹچالیو یونیورسٹی ہاسپٹل کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ان ترش پھلوں میں موجود ایک جز ہیسپیریڈن دماغ سمیت پورے جسم میں دوران خون کو بڑھاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر ترش پھل جیسے مالٹے کے جوس کا استعمال کرنے سے بلڈ پریشر کم ہوتا ہے اور دوران خون میں اضافہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے دوران رضاکاروں کو مالٹے کا جوس پلایا گیا تو ان کا دوران خون بہتر ہوگیا اور جیسا سب کو معلوم ہے کہ ہائی بلڈ پریشر ہی فالج کی ایک قسم برین ہیمرج (دماغی شریان کے پھٹنے)کا سب سے بڑا سبب بنتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ ترش پھلوں میں وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جو برین ہیمرج کی روک تھام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

وٹامن سی مختلف پھلوں اور سبزیوں میں پایا جاتا ہے جیسے مالٹے، لیموں، اسٹرابریز، پپیتا، مرچ وغیرہ۔

محققین کے مطابق نتائج سے معلوم ہوا کہ وٹامن سی کی کمی فالج کے لیے ہائی بلد پریشر، الکحل کے استعمال اور موٹاپے جیسے عناصر کی طرح بڑا خطرہ سمجھی جاسکتی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024