• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

ہسپتال کیلئے زمین دینے پر آرمی چیف کا شکریہ

شائع February 28, 2016
آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان — فائل فوٹو
آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان — فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور شوکت خانم کینسر ہسپتال کے بانی عمران خان نے کراچی میں ہسپتال کی تعمیر کے لیے زمین دینے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا شکریہ ادا کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سپر ہائی وے پر ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) سٹی کراچی میں ہسپتال کے لیے 20 ایکڑ کا پلاٹ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں شوکت خانم ہسپتال کا افتتاح

عمران خان نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کا شوکت خاتم میموریل کینسر ہسپتال کے لیے ڈی ایچ اے کراچی میں زمین کی فراہمی میں مدد پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ ڈی ایچ اے انتظامیہ اور شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے درمیان زمین کی فراہمی کا معاہدہ 4 روز قبل ہوا تھا۔

یاد رہے کہ عمران خان اب تک لاہور اور پشاور میں کینسر کے علاج کے ہسپتال تعمیر کروا چکے ہیں، پہلا ہسپتال لاہور میں قائم کیا تھا جبکہ دوسرا ہسپتال پشاور میں بنایا جس کا افتتاح 2 ماہ قبل 29 دسمبر 2015 کو ہوا تھا۔

پشاور کے ہسپتال کی تعمیر کے لیے عمران خان صوبائی حکومت نے 50 کنال زمین اور 5 کروڑ روپے عطیہ دیا تھا البتہ اس پر مجموعی طور پر 2 ارب روپے لاگت آئی تھی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

تبصرے (1) بند ہیں

Faisal Feb 28, 2016 04:58pm
I Couldn't be any happier to see SKCH in Karachi. Sindh Govt. ,MQM & "waghera,waghera" would never have achieved such a success in million years. Thanks to Allah for Gen.Raheel and even greatly to Imran Khan.

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024