• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کرشمہ کا شوہر کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ

شائع February 27, 2016
کرشمہ کپور اپنے شوہر سنجے کے ساتھ ایک پولو میچ دیکھتے ہوئے۔ — اے پی
کرشمہ کپور اپنے شوہر سنجے کے ساتھ ایک پولو میچ دیکھتے ہوئے۔ — اے پی

بولی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنے شوہر اور صنعت کار سنجے کپور کے خلاف مبینہ طور پر جہیز کیلئے ہراساں کرنے پر مقدمہ درج کرا دیا۔

کرشمہ اور ان کے شوہر شدید اختلافات کے بعد کافی عرصے سے الگ رہ رہے ہیں اور دونوں کے درمیان پہلے ہی طلاق اور بچوں کی حوالگی کے حوالے سے قانونی لڑائی جار ی ہے۔

کرشمہ کے وکیل نے رواں ہفتے ایف آئی آر درج کرانے کیلئے پولیس سے رابطہ کیا تھا۔

کرشمہ نے ایف آئی آر میں اپنے شوہر کے خلاف جہیز کی خاطر مبینہ گھریلو تشدد کی شکایت بھی کی۔

ممبئی میں خار پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے بتایا ’ہم نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور الزامات کی تحقیقات کی جائیں گی۔ ہم آئندہ ہفتے سنجے اور ان کی والدہ سے پوچھ گچھ کریں گے‘۔

کرشمہ نے ایف آئی آر میں سنجے کے علاوہ اپنی ساس رانی سریندر کپور کو بھی نامزد کیا ہے.

پولیس ذرائع کے مطابق الزامات 2012 اور 2013 کے درمیان پیش آئے واقعات پر مبنی ہیں، جب کرشمہ خار میں اپنے سسرال میں رہتی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے سے قبل کوئی گرفتاری متوقع نہیں۔

ادھر، اداکارہ نے جمعہ کو سنجے اور ان کی والدہ کے خلاف باندرہ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی کورٹ میں گھریلو تشدد کی ایک درخواست دائر کرتے ہوئے بچوں کی کفالیت کیلئے ماہانہ 20 لاکھ روپے کا بھی مطالبہ کر دیا ہے۔

کرشمہ نے درخواست میں یہ بھی دعوی کیا ہے کہ ان کے شادی کے باوجود سنجے ایک خاتون اور ان کے بچے کے ساتھ دہلی میں رہ رہے ہیں۔

عدالت نے کرشمہ کو عبوری ریلیف دیتے ہوئے آئندہ ہدایات تک بچوں کو کرشمہ کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سنجے کو نوٹس جاری کر دیا۔

مقدمے کی سماعت آئندہ مہینے ہو گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

solani Feb 28, 2016 07:01am
Char din ki chandni, phir andheri raat.

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024