• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

کرس گیل کا امیتابھ بھچن کو سونے کے بیٹ کا تحفہ

شائع February 27, 2016
امیتابھ بھچن تحفہ وصول کررہے ہیں—فوٹو  کرس گیل ٹویٹر اکاؤنٹ
امیتابھ بھچن تحفہ وصول کررہے ہیں—فوٹو کرس گیل ٹویٹر اکاؤنٹ

ممبئی:ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مشہور بلےباز کرس گیل نے اپنے دستخطوں سےمزین سونے کا بلا ہندوستانی اداکار امیتابھ بھچن کو تحفے کے طور پر دے دیا۔

کرس گیل بگ بیش میں کھیلتے ہوئے اس وقت تنازعے کا شکار ہوئے تھے جب خاتون صحافی سے بدکلامی کی تھی جس پر انھوں نے معافی مانگ لی لیکن بگ بیش نے انھیں7 ہزار 5 سو امریکی ڈالر جرمانہ کردیا تھا۔

کرس گیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں امیتابھ بھچن کو بلے کے تحفے پر خوشی کا اظہار کیا اور جلد ملاقات کی امید ظاہر کی۔

امیتابھ بھچن نے کرس گیل کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ ویسٹ انڈیز کے شاندار کرکٹر نے مجھے آٹوگراف کے ساتھ بلا بھیجا ہے۔

گیل کو انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کے نئے سیزن کے لیے رائل چیلنجرز بنگلور نے ساڑھے 9 کروڈ ہندوستانی روپے میں حاصل کیا ہے وہ شین واٹسن کے ساتھ آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے ساتھ مالی تنازعات کے باوجود کرس گیل کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

solani Feb 28, 2016 04:39pm
Sone ka tamga dena chahiye tha, Amitabh cricket to nahi khelte.

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024