• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

'بالو ماہی' میں راحت فتح علی خان کی قوالی

شائع February 26, 2016
راحت فتح علی خان — پبلسٹی فوٹو
راحت فتح علی خان — پبلسٹی فوٹو

معروف گلوکار راحت فتح علی خان فلم 'بالو ماہی' میں ایک قوالی کے ذریعے اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

پاکستانی ڈرامہ سیریل 'داستان' سے شہرت حاصل کرنے والے ہدایت کار ھیثم حسین کی فلم 'بالو ماہی' میں عینی جعفری اور عثمان خالد بٹ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: عینی اور عثمان فلم ‘بالو ماہی’ میں کاسٹ

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے راحت فتح علی خان کا کہنا تھا ’قوالی گانا ایک مشکل کام ہے تاہم میں نے خود کو وہاں بہتر کیا جہاں مجھے محسوس ہوا‘۔

راحت نے فلم میں گائی ہوئی اپنی قوالی کی بھی بے حد تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا ’بہت عرصے بعد ایسا ہوا ہے کہ کسی فلم ساز کو قوالی کے جوہر کا احساس ہوا ہو، میں فلم 'بالو ماہی' کی پوری ٹیم سے کافی متاثر ہوا ہوں اور ہمیشہ کی طرح ساحر علی بگا نے کچھ خاص ہی بنایا ہے‘۔

زیادہ تر مشرقی لباس میں نظر آنے والے راحت فتح علی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملبوسات کی تمام ذمہ داری اپنے مینیجر سلمان احمد پر چھوڑتے ہیں، وہ ان کے کام کے ساتھ ساتھ ان کی ٹیم کے ملبوسات کا بھی خیال رکھتے ہیں۔

فلم 'بالو ماہی' ایک رومانوی مزاحیہ فلم ہو گی تاہم ابھی تک اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024