• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

سابق افغان گورنر مردان سے بازیاب

شائع February 26, 2016
سابق افغان گورنر فضل اللہ واحدی — فوٹو: وکی میڈیا کامنز
سابق افغان گورنر فضل اللہ واحدی — فوٹو: وکی میڈیا کامنز

اسلام آباد، مردان : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے اغوا ہونے والے سابق افغان سیاستدان فضل اللہ واحدی کو مردان سے بازیاب کرالیا گیا۔

پشاور میں افغان کونصل جنرل عبداللہ واحد پوہان کا کہنا تھا کہ فضل اللہ واحدی کو اسلام آباد کی جناح سپر مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اغوا کار صوبہ ہرات اور کنڑ کے سابق گورنر کو مختلف مقامات پر لے کر گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مردان پولیس نے انہیں فون کرکے بتایا کہ فضل اللہ واحدی کو بازیاب کروالیا گیا ہے، اغوا کار انہیں کسی دوسرے مقام پر منتقل کر رہے تھے تاہم پولیس نے چیک پوسٹ کے قریب اغوا کاروں کا محاصرہ کرلیا جس پر انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے اغوا کاروں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور فضل اللہ واحدی کو تقریباً رات 4 بجے بازیاب کرالیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سابق افغان گورنر کو بازیاب کرائے، کابل

عبداللہ واحد پوہان کا کہنا تھا کہ فضل اللہ واحدی کو افغان قونصل خانے لایا گیا اور آگے کے لیے افغان حکومت کی ہدایت کا انتظار ہے۔

تاحال یہ واضح نہ ہو سکا کہ اغوا کار کون تھے جبکہ پولیس نے مغوی کو تو بازیاب کروا لیا لیکن اغوا کاروں کے ہلاک یا زخمی ہونے کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ ہرات اور کنڑ کے سابق گورنر کو دو ہفتے قبل اسلام آباد کے سیکٹرF-7 سے اغواء کیا گیا، جس کی افغان سفارتخانے کے پروٹوکول افسر نے پولیس کو اطلاع دی۔

سیکٹر F-7/2 میں مقیم فضل اللہ واحدی اغواء کے وقت اپنے بھتیجے سید ذبیح اللہ واحدی کے ہمراہ تھے۔

سید ذبیح اللہ کا کہنا تھا کہ کالی ڈبل کیبن اور سفید ٹویوٹا کرولا گاڑیوں سے کچھ لوگ اتر کر ان کے چچا کو زبردستی ساتھ لے گئے۔

بعد ازاں سابق افغان گورنر کے اغوا کا مقدمہ ان کے بھتیجے کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا۔

خیال رہے کہ 66 سالہ فضل اللہ واحدی نے نومبر 2007 سے صوبہ کنڑ کے گورنر کے طور پر فرائض سنبھالے، جبکہ انہیں جولائی 2013 میں صوبہ ہرات کا گورنر مقرر کیا گیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad khan Feb 27, 2016 12:05am
سابقہ گورنر افعانستان کو صوبہ پختونخوا کے صوابی ضلع کے تحصیل ٹوپی سے برامد کیا گیا ھے واردات سے معلوم ھوتا ھے کہ گورنر صاحب کو نہ کسی اغواء کاروں نے اور نہ کسی دھشتگرد تنظیم نے اٹھایا تھا بس اتنا کافی ھے کہ انکو نامعلوم افراد نے اٹھایا تھا اور پھر چھوڑ دیا

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024