• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm

جنوبی افریقی باؤلر ٹیسوٹسوبے سے میچ فکسنگ کی تفتیش

شائع February 26, 2016
ٹیسوٹسوبے کے مطابق ان کے موبائل اور بینک اکاؤنٹ کرکٹ ساؤتھ افریقہ کےپاس ہیں—فوٹو: اے ایف پی
ٹیسوٹسوبے کے مطابق ان کے موبائل اور بینک اکاؤنٹ کرکٹ ساؤتھ افریقہ کےپاس ہیں—فوٹو: اے ایف پی

جوہانسبرگ:جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر لونوابو ٹسوٹسوبے اطلاعات کے مطابق میچ فکسنگ کے الزام پر زیر تفیتش ہیں جہاں ایک سابق کرکٹر کو 20 سال کی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

ٹیسوٹسوبے نے ایک ویب سائٹ وزڈن انڈیا کو بتایا کہ کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی جانب سے ہدایات موصول ہونے کے بعد اپنے بینک اکاؤنٹ اور موبائل فون ان کے حوالے کردیے ہیں۔

ویب سائٹ نے ٹیسوٹسوبے کے الفاظ کو یوں نقل کیا ہے’میں انھیں وہ سب کچھ دے چکا ہوں جو وہ چاہتے تھے۔۔۔۔۔ انھوں نے کہا ہے کہ وہ مجھے واپس کردیں گے‘۔

واضح رہے گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز غلام بوڈی کو کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کے لیے اکسانے کے اعتراف کے بعد پابندی عائد کردی گئی تھی۔

جنوبی افریقی میڈیا کو ملنے والے دستاویزت میں غلام بوڈی کے 8 کھلاڑیوں سے روابط کا انکشاف ہواتھا۔

ٹیسوٹسوبے نے جنوبی افریقہ کی جانب سے 5 ٹیسٹ میچ کھیل کر 9 اور 61 ون ڈے میچوں میں 94 وکٹیں حاصل کی ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024