• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

فیس بک کا یورپی اداروں کو سرورز دینے کا اعلان

شائع February 25, 2016
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

برلن: فیس بک نے مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ پر تحقیق تیز کرنے کیلئے یورپ کے کئی بڑے ریسرچ اداروں کو کمپیوٹر سرور عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک جرمن پبلشر سے انعام حاصل کرنے کیلئےبرلن میں موجود فیس بک کے بانی اور سربراہ مارک ذکربرگ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ کُل 25 سرور عطیہ کریں گے اور ہر سرور میں 8 گرافکس پراسیسسنگ یونٹس (جی پی یو) ہوں گے۔

فیس بک نے ایک بیان میں کہا کہ وہ سرور وصول کرنے والے ریسرچ اداروں سے مل کر یقینی بنائیں گے کہ انہیں مشینز چلانے کیلئے درکار سافٹ ویئرز میسر ہوں۔

’پہلے چار سرور برلن کی ٹیکنیکل یونیورسٹی کی ایک لیب کو دیے جائیں گے، جہاں انہیں چھاتی کے کینسر کے تجزیے اور مالیکیولز کی کیمیائی ماڈلنگ کے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

یورپ کے دوسرے ریسرچ اداروں کو ایک جی پی یو حاصل کرنے کیلئے درخواستیں جمع کرانا ہوں گی۔

فیس بک کی مصنوعی ذہانت کی لیب FAIR کے ڈائریکٹر یان لی چن نے کہا ’مصنوعی ذہانت کے حوالے سے اکثر بہترین تخلیقی خیالات یونیورسٹیوں سے سامنے آتے ہیں، لیکن محدود وسائل کی وجہ سے ان آئیڈیاز پر کام متاثر ہوتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کی وجہ سے یورپ میں بہت ٹیلنٹ ہے اور ہم یہاں کے ریسرچ اداروں میں سرمایہ کاری کر کے بہت پرجوش ہیں۔

خیال رہے کہ دوسرے بڑے گروپ گوگل، ایپل اور آئی بی ایم بھی مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ہونے والی ریسرچ پر بہت توجہ دے رہے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024