• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

پاکستان کی خواہش جنوبی ایشیاء کا استحکام

شائع February 24, 2016
۔ — تصویر بشکریہ وزیر اعظم ہاؤس
۔ — تصویر بشکریہ وزیر اعظم ہاؤس

راولپنڈی : نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے قومی سلامتی کو مضبوط بنانے اور اسلحہ کی دوڑ میں شامل ہوئے بغیر قومی سلامتی کے خطرات کا موثر جواب دینے کے لئے تمام اقدامات اختیار کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت بدھ کو یہاں نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے 22 ویں اجلاس میں موجودہ علاقائی اور عالمی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اتھارٹی نے خطے میں بڑھتے ہوئے روایتی اور اسٹریٹجک ہتھیاروں کی تیاری کو محسوس کیا اور امن و سلامتی پر اس کے منفی اثرات پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔

اتھارٹی نے کم سے کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کی پالیسی کے مطابق بھرپور دفاع کا عزم ظاہر کیا ۔

نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے اسٹرٹیجک اثاثہ جات اور تنصیبات کامکمل تحفظ یقینی بنانے کی غرض سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان ظاہر کیا۔

اتھارٹی نے کمانڈ اور کنٹرول کے ملکی نظام پر مکمل اعتماد ظاہر کرتے ہوئے اسٹرٹیجک فورسز کی کارروائیاں کرنے کی استعداد کار کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی ۔

ادارے نے اسٹرٹیجک لحاظ سے جنوبی ایشیاء کے استحکام کو پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا ۔

نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے اس بات پر بھی اطمینان ظاہر کیاکہ پاکستان ایٹمی سپلائرز گروپ سمیت ایٹمی ہتھیار کنٹرول کرنے کے تمام کثیرجہتی گروپوں میں شامل ہونے کا اہل ہے ۔

ادارے کے اجلاس کے دوران پاکستان کی جانب سے ایٹمی مواد کے تحفظ کے کنونشن کی توثیق کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں دفاع، امور داخلہ اور خزانے کے وزراء ، مشیر خارجہ ، امور داخلہ کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اسٹرٹیجک پلائنز ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل اور دوسرے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025