• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

'اس ٹیکنالوجی سے 1 سیکنڈ میں 23 فلمیں ڈاﺅن لوڈ کریں'

شائع February 24, 2016
— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

نئی وائرلیس انٹرنیٹ ٹیکنالوجی لائی فائی اتنی تیز ہے کہ ' آپ ایک سیکنڈ میں 23 ڈی وی ڈیز' ڈاﺅن لود کرسکتے ہیں۔

یہ دعویٰ فرانس کی ایک لائی فائی اسٹارٹ اپ کمپنی اولیڈکوم کے بانی سواٹ ٹاپسو نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کیا۔

اس کمپنی کی جانب سے بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران لائی فائی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ ایک ویڈیو اسمارٹ فون پر اسٹریم کرکے کیا گیا۔

اس ٹیکنالوجی میں ایل ای ڈی بلبس کو انٹرنیٹ ڈیٹا ٹرانسمنٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ وائی فاءیروٹرز میں ریڈیو لہروں کا استعمال ہوتا ہے۔

اس کمپنی کے تیار کردہ ایل ای ڈی لائٹ بلبس کے ذریعے انتہائی تیز رفتاری سے ڈیٹا کو 200 گیگا بائٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ٹرانسمٹ کیا جاتا ہے۔

سواٹ ٹاپسو کے مطابق لائی فائی کی رفتار وائی فائی کے مقابلے میں سوگنا زیادہ ہے۔

موبائل ورلڈ کانگرنس میں بھی اسمارٹ فون پر اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کا تجربہ ایک ایل ای ڈی بلب کے ذریعے کیا گیا جو کہ کسی وائی فائی روٹر یا انٹرنیٹ کنکشن سے منسلک نہیں تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ لائی فائی، وائی فائی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے کیونکہ بلب کی روشنی دیواروں سے ریڈیو سگنلز کی طرح گزر نہیں سکتی، یعنی اسے ایک کمرے یا ہال میں موجود افراد ہی استعمال کرسکتے ہیں۔

تاہم اس ٹیکنالوجی میں ابھی یہ خامی ہے کہ اگر آپ ڈیوائس اور بلب کی روشنی کے درمیان ہاتھ لے آئے تو سگنل ختم ہوجاتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال فرنچ میوزیم اور شاپنگ مالز جبکہ بیلجیئم، انڈیا اور ایسٹیونیا میں لائی فائی کو ٹیسٹ کرنا شروع کیا گیا تھا۔

اس ٹیکنالوجی کی حامل ڈیوائسز فی الحال بہت کم ہیں بلکہ نہ ہونے کے برابر ہیں اور کمپنی کا اندازہ ہے کہ آئندہ چند برسوں میں امکان ہے کہ وائی فائی کی جگہ لائی فائی ٹیکنالوجی کو ترجیح دی جانے لگے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (5) بند ہیں

Muhammad shahbaz Feb 25, 2016 10:58am
sir ye software download kasy karna hy plz help me
ممتاز حسین Feb 25, 2016 12:53pm
@Muhammad shahbaz یہ کوئی سوفٹ ویئر نہیں، صرف ایک تجربہ کیا گیا ہے، یہ سہولت ابھی میسر نہیں
Muhammad Noman Feb 25, 2016 07:50pm
wow mra final year ka project b yehi hai Implementation of Li-Fi. me ne es project py kam kiya aor qamiyabi k sath implement b kiya,
Muhammad Noman Feb 25, 2016 07:53pm
@ممتاز حسین
Muhammad Noman Feb 25, 2016 07:57pm
wow me ne Final year k project me Li-Fi ko implement kia hai. Mra project hai Implementation of Li-Fi, jo me ne qamiyabi se kiya aor position b hasil ki, me es pr aor kam krna chata houn, koi interested hai to plz contact me

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024