• KHI: Maghrib 6:49pm Isha 8:06pm
  • LHR: Maghrib 6:23pm Isha 7:46pm
  • ISB: Maghrib 6:30pm Isha 7:55pm
  • KHI: Maghrib 6:49pm Isha 8:06pm
  • LHR: Maghrib 6:23pm Isha 7:46pm
  • ISB: Maghrib 6:30pm Isha 7:55pm

'دنیا میں انٹرنیٹ کے 3.2 ارب صارفین'

شائع February 22, 2016
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

واشنگٹن: دنیا میں انٹر نیٹ صارفین کی تعداد 2015 کے آخر میں 3.2 ارب تک جا پہنچی، تاہم اب بھی 4.1 ارب لوگ انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہیں۔

اتوار کی رات جاری ہونے والی فیس بک کی ایک اسپانسر شدہ تحقیقاتی رپورٹ State of Connectivity میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال بڑھتی ہوئی عالمی آمدنی اور سستے ڈیٹا پیکجز کی وجہ سے انٹرنیٹ کے 20 کروڑ نئے صارف سامنے آئے۔

رپورٹ کے مطابق، دنیا کی باقی آبادی تک انٹرنیٹ اور اس کے معاشی فوائد پہنچانے کی لیے مدد درکار ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ زیادہ تر ترقی یافتہ ممالک آن لائن ہیں لیکن ترقی پزیر ملکوں کو مکمل آن لائن آنے میں طویل سفر طے کرنا ہو گا۔

'شہری علاقے انٹرنیٹ سے جڑے جبکہ دیہی کٹے ہوئے ہیں۔آپ کے پاس جتنا کم پیسہ ہو گا اتنا ہی آپ کے آن لائن آنے کے امکانات کم ہوں گے۔'

'کئی ملکوں میں مردوں کے برعکس خواتین انٹرنیٹ صارفین کی تعداد کم ہے۔'

رپورٹ میں کہا گیا کہ انٹرنیٹ تک رسائی بڑھانا ایک بڑا چیلنج ہے،جس کے لیے اسٹیک ہولڈز کا تعاون، سرمایہ کاری اور جدت طرازی ضروری ہے۔

اگر موجودہ صورتحال میں بہتری نہ آئی تو 2020 تک تین ارب لوگ انٹرنیٹ سے محروم ہی رہیں گے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 3 اپریل 2025
کارٹون : 31 مارچ 2025