• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اسلحہ درآمد کرنے والے ممالک میں پاکستان کا 10واں نمبر

شائع February 22, 2016

بیجنگ: ملٹری تھنک ٹینک کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان 2015 میں دنیا کے سب سے زیادہ اسلحہ درآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں نویں سے دسویں نمبر پر آگیا ہے۔

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سِپری) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 2015 میں دنیا کے سب سے زیادہ اسلحہ درآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں سعودی عرب پہلے جبکہ ہندوستان دوسرے نمبر پر رہا۔

واضح رہے کہ 2014 کی اس فہرست میں ہندوستان سب سے زیادہ اسلحہ درآمد کرنے والے ملک کے طور پر سامنے آیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 2015 میں 735 ملین ڈالر کا اسلحہ درآمد کیا جبکہ ہندوستان کا یہ حجم 3 ہزار 78 ملین ڈالر رہا۔

پاکستان نے سب سے زیادہ اسلحہ چین سے درآمد کیا جس کی مالیت 565 ملین ڈالر تھی، جبکہ اس کے بعد اسے امریکا نے 66 ملین ڈالر کا اسلحہ برآمد کیا۔

یوں پاکستان، چین سے اسلحہ خریدنے والے ممالک میں سرِ فہرست رہا، جو چین کے برآمد کیے جانے والے کُل اسلحے کا 35 فیصد تھا، جبکہ بنگلہ دیش اور میانمار، چین سے اسلحہ درآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان قریبی دفاعی تعلقات، ہندوستان کو ہمیشہ چبھتے رہے ہیں اور خطے میں اپنی برتری قائم کرنے کے لیے خود سب سے زیادہ اسلحہ درآمد کرنے والا ملک دیگر ممالک کو پاکستان کو اسلحہ فروخت کرنے سے روکنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں بھی ہندوستان نے، امریکا کی جانب سے پاکستان کو 8 ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان اس خیال سے اتفاق نہیں رکھتا کہ پاکستان کو ان طیاروں کی فروخت سے انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی۔

تاہم امریکا نے ہندوستان کی اس تشویش کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سے یہ ڈیل خطے کی سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کو سب سے زیادہ روس نے ایک ہزار 964 ملین ڈالر کا اسلحہ فروخت کیا، جس کے بعد اسرائیل اور امریکا نے بالترتیب 316 اور 302 ملین ڈالر کا اسلحہ برآمد کیا۔

— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

چین کے اسلحہ برآمدات میں اضافہ

سپری کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران چین کے اسلحہ برآمد کرنے کا حجم دوگنا ہوچکا ہے، جس کے بعد وہ سب سے زیادہ اسلحہ برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

تاہم اس کے باوجود چین کے اسلحہ برآمد کرنے کا حجم کل برآمدات کا 5.9 ہے، جو اسلحہ برآمد کرنے والے 2 سب سے بڑے ممالک امریکا اور روس سے کئی گنا کم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے 2015 میں 10 ہزار 484 ملین ڈالر کا اسلحہ برآمد کیا، جبکہ روس نے اسی عرصے میں 5 ہزار 483 ملین ڈالر کا اسلحہ برآمد کیا۔

اسلحہ برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں فرانس کا چوتھا اور جرمنی کا پانچواں نمبر ہے، تاہم 2015 میں ان کے اسلحہ برآمد کرنے کے حجم میں کمی آئی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

solani Feb 22, 2016 07:13pm
Daswa number ho ke pehla, is say koi fark nahi parta, mulk ki halat kharab hai, log mar rahe hai, dehshatgar choro tarf ghum rhe hai, hamere paas asla nahi hone se hamari halat Afghanistan, Somalia jesi ho jaegi.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024