• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بلوچستان: 8 سالہ بچہ ریپ کے بعد قتل

شائع February 22, 2016

ڈیرہ مراد جمالی: صوبہ بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں ایک 8 سالہ بچے کو ریپ کے بعد قتل کردیا گیا.

پولیس کے مطابق بچہ ہفتے کی صبح سے لاپتہ تھا، جس کی لاش اتوار کو ڈیرہ مراد جمالی کے نواح میں ایک تالاب سے ملی.

پولیس نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے بچے کو اغواء کیا اور اسے ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا.

پولیس سرجن ڈاکٹر ابراہیم کندرانی نے بھی تصدیق کی کہ بچے کو ریپ کا نشانہ بنایا گیا.

انھوں نے بتایا کہ بچے کی پیشانی اور منہ پر خنجر نما آلے کے زخم پائے گئے جبکہ اس کی گردن پر موجود انگلیوں کے نشانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا گلا گھونٹا گیا.

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کی غرض سے 3 افراد کو حراست میں لے لیا.

یہ خبر 22 فروری 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

نور Feb 22, 2016 11:28am
بلوچستان میں بچہ ریپ کے بعد قتل خیبر پختونخواہ میں ڈاکٹر کی قید میں موجود تشدد زدہ 14 سالہ بچی برآمد ایک ہی دن میں دو وحشتناک واقعات کی خبریں پاکستان کے بچوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ ظلم سے معاشرہ بھر چکا ہے
solani Feb 23, 2016 01:24am
Afsos, or afsos ke ilawa kuch nahi.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024