• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

شام کا خون ریز دن، بم دھماکوں میں 87 ہلاکتیں

شائع February 21, 2016

دمشق: شام میں اتوار کو دو شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 87 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پہلا واقعہ شام کے اہم شہر حمص میں پیش آیا جہاں دو کار بم دھماکوں میں کم از کم 57 افراد ہلاک ہوئے۔

انسانی حقوق کے حوالے سے شامی مبصر گروپ نے اس سے قبل ہلاکتوں کی تعداد 46 بتائی تھی۔

دوسری جانب شامی دارالحکومت دمشق کے جنوب میں خودکش حملوں سمیت پرتشدد کارروائیوں میں اب تک کم از کم 30 افراد ہلاک ہوئے۔

شام کے سرکاری براڈکاسٹر کے مطابق حضرت زینبؓ کے مزار کے قریب ایک کار بم دھماکے اور دو خودکش حملوں کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

سرکاری براڈکاسٹر نے بتایا کہ حملے اس وقت ہوئے جب ایک اسکول سے طالب علم نکل رہے تھے جن میں سے متعدد ہلاک ہوگئے۔

مبصر گروپ کے مطابق ایک کار بم اور دو خودکش حملے ہوئے جبکہ چوتھے دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔

تبصرے (1) بند ہیں

solani Feb 21, 2016 11:15pm
Jis mulk me aurat ki izat nahi, aurato ko buri nazar se dekha jata hae, wo mulk duniya me sab se peeche hae. Aap dekhlijia Afghanistan, Somalia etc. Khuda ka kehna sahi hai ke"Ham dono ko ek hi nafs se paida kia gaya hai".

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024