'وزیراعظم کی نیب پر کھلے عام بات جمہوریت'
ٹیکسلا: وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے کسی کے پرکاٹنے کی بات نہیں تاہم بڑھے ناخنوں کو ضرور تراشیں گے ۔
گزشتہ ہفتے وزیر اعظم نواز شریف نے بہاولپور میں اپنے پارٹی کارکنوں سےبات کرتے ہوئے نیب کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کی حکومت کے کام کرنے کے راستے میں مختلف رکاوٹیں، پابندیاں اور قوانین ہیں اور اس کے علاوہ ایسے ادارے ہیں جو بیچ میں کھڑے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم نے نیب پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ نیب والےغلط کیسز کی بنا پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔وہ معصوم لوگوں کے دفتروں اور گھروں میں گھس جاتے ہیں اور وہاں جا کے تنگ کرتے ہیں۔
ڈان اداریہ پڑھیں: نیپ پر تنقید
یاد رہے کہ گزشتہ برس نیب نے ملک میں بدعنوانی کے زیر تفتیش 150 مقدمات کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کروائی تھی جس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت چار سابق وزرائے اعظم کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق ماضی میں شروع کی جانے والی تفتیش مختلف مراحل میں ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق اتوار کو ٹیکسلا میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں وزیر اطلاعات پرویز رشید کاکہنا تھا کہ نیب کے بعض اقدامات کی وجہ سے افسران خوفزدہ ہیں وزیرا عظم نے تو ترقی کی راہ میں روکاوٹ ڈالنے والوں کی بات کی ہے. وزیر اعظم کو جمہوریت میں کھلے عام بات کر نے کا حق ہے۔
پرویز رشید نے کہاکہ ان کی حکومت نے 365 دنوں میں 400 دنوں کا کام کیا ، ہم پانچ سال کا کام ڈھائی سال میں کرنا چاہتے تھے، حکومت کی راہ میں کئی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور دھرنے کی وجہ سے کام مکمل نہ ہونے کاافسوس ہے۔
پرویز رشید نے کہا کہ مردم شماری کے انعقاد پر کچھ صوبوں میں خدشات ہیں جو عملد درآمد سے قبل دور کئے جائیں گے.
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
تبصرے (2) بند ہیں