موبائل فون تکیے کے نیچے رکھ کر چارج نہ کریں
نیو یارک پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کچھ تصاویر سے انکشاف ہوا کہ اپنے موبائل فون کو کبھی تکیے کے نیچے رکھ کر چارج نہ کریں، اس سے آپ کی جان بھی جاسکتی ہے.
ٹوئٹر پر جاری ان تصاویر میں ایک ایسا موبائل فون دکھائی دے رہا ہے جو جلا ہوا ہے جس کے باعث بستر اور تکیہ بھی کافی حد تک جل چکا ہے.
ان تصاویر پر کیپشن دیا گیا کہ ’کبھی اپنے موبائل فون کو سوتے وقت چارجنگ کے دوران تکیے کے نیچے نہ رکھیں، اس ٹپ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں اور اپنی حفاظت کریں‘۔
ایک خبر کے مطابق یہ چار تصاویر الگ الگ مقامات سے لی گئی ہیں جن میں سے دو برطانیہ کی ہیں۔
ماضی میں بھی کئی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اپنے موبائل فون کو پوری رات چارج کرنے یا بیٹری مکمل طور پر ختم ہونے سے قبل چارج کرنا تباہ کن ہوسکتا ہے، عمومی طور پر لوگ 50 یا 40 فیصد بیٹری کو بھی چارج پر لگا دیتے ہیں.
جبکہ اب کچھ ایسی بیٹریز بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں جو مکمل چارج ہوجانے کے بعد خود ہی فون کو مزید چارج ہونے سے روک دیتی ہیں۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔