• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

جعلی پیر کے کہنے پر ماں نے بچے کو پھانسی دے دی

شائع February 20, 2016

لاہور: پنجاب کے علاقے شیخو پورہ میں ماں نے جعلی پیر کے کہنے پر 11 سالہ بیٹے کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔

شیخو پورہ کے قریب فیروز والا میں 11 سالہ بچے عمیر کے قتل کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک جعلی پیر نے بچے کی ماں 35 سالہ شبانہ کو اس کے بیٹے کو قتل کرنے کے لیے ورغلایا۔

بچے کی ماں شبانہ کا کہنا تھا کہ اس نے بیٹے کو قتل نہیں کیا— فوٹو: ڈان نیوز
بچے کی ماں شبانہ کا کہنا تھا کہ اس نے بیٹے کو قتل نہیں کیا— فوٹو: ڈان نیوز

تھانہ فیروز والا کی پولیس نے گھر سے 11 سالہ عمیر کی لاش برآمد کر کے بچے کو مبینہ طور پر قتل کرنے والی خاتون ملزمہ شبانہ کو گرفتار کر لیا البتہ جعلی پیر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کو دیئے گئے خاتون کے ابتدائی بیان کے مطابق اس نے اپنے بچے کو قتل نہیں کیا.

شبانہ کا کہنا تھا کہ جب وہ کمرے میں داخل ہوئی تو وہاں اندھیرا ہو گیا جبکہ عمیر نے چیخنا شروع کر دیا، جس کے بعد اس کی موت ہوئی.

تصاویر دیکھیں: جعلی پیروں کے ہتھکنڈے

پولیس نے بچے کے والد کو بھی حراست میں لے لیا ہے — فوٹو: ڈان نیوز
پولیس نے بچے کے والد کو بھی حراست میں لے لیا ہے — فوٹو: ڈان نیوز

پولیس حکام کے مطابق ملزمہ مستقل اپنے بیان تبدیل کر رہی ہے جس کی وجہ سے اس پر قتل کا شبہ ہے.

مقتول بچے کے والد کا کہنا تھا کہ اس کی ماں اکثر بچے کو پیر کے پاس لے کر جاتی تھی، جہاں وہ اس پر دم وغیرہ کرتا تھا.

پولیس کی جانب سے کی گئی ابتدائی تفتیش میں علاقہ مکینوں نے بتایا کہ پیر نے خاتون کو کہا تھا کہ بیٹے کی قربانی دو، اس کی بلی چڑھانے سے تمہارے جسم سے بدروحیں نکل جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کالے جادو کے سامان کی چڑیا گھر میں تلاش

ڈان نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نے جعلی پیر کی بات مان کر اپنے بیٹے عمیر کو پھندا لگایا، جس سے اس کی موت واقع ہوئی.

ضلعی پولیس افسر شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ گرفتار ہونے والی ملزمہ مقتول بچے کی سگی ماں ہے یا سوتیلی ماں تھی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

تبصرے (2) بند ہیں

solani Feb 21, 2016 02:36am
Jali pir se door rehne ke lea logo ko samjhana chahie, hamary Nabi(pbuh) ke waqt ek bhi pir faqir nahi tha, ye sab kahan se aagae, kisi ko asaan karobar chahie wo pir or faqir ban jae. Ab logo ko samajh me aajana chahie ke ye sab jali hai .Government kab tak logo ko samjaigi.
Jojo Feb 21, 2016 07:20am
Thanks to send latest news on fb

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024