• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

شعیب ملک کراچی کنگز کی کپتانی سے دستبردار

شائع February 19, 2016
تصویر بشکریہ پی سی بی۔
تصویر بشکریہ پی سی بی۔

دبئی: کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے ٹیم کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے روی بوپارا کو ٹیم کی قیادت کیلئے نامزد کردیا۔

انہوں نے یہ اعلان ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا جہاں ان کا کہنا تھا کہ کپتانی کے باعث وہ اپنی انفرادی کارکردگی پر توجہ نہیں دے پارہے۔

انہوں نے مینجمنٹ سے کل اسلام آباد کے خلاف پلے آف میچ میں کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنے کی درخواست کی اور کہا کہ وہ اپنی کارکردگی کے ذریعے ٹیم کو فتح دلوانا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے ٹیم کے سینئر کھلاڑی روی بوپارا کو کپتانی کیلئے نامزد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں جو کراچی کنگز کو فتح دلا سکتے ہیں۔

کراچی کنگز کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کئی میچز کانٹے دار تھے، ہم جیت کے قریب پہنچ کر میچ ہارے۔

بوپارا پی ایس ایل میں اب تک کھیلے گئے میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں اور رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

انہوں نے آٹھ میچوں میں 58.40 رنز کی اوسط سے ٹورنامنٹ میں 292 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ وہ گیارہ بلے بازوں کو پویلین کی راہ بھی دکھا چکے ہیں۔

اس کے برعکس شعیب ملک کی ٹورنامنٹ میں کارکردگی مایوس کن رہی ہے جنہوں نے 26.16 رنز کی اوسط سے 157 رنز بنائے۔

کراچی کنگز اگلے مرحلے میں صرف لاہور قلندرز سے اپنے دونوں میچ جیتنے کے باعث کوالیفائی کرپائی۔

تنازع کا آغاز کہاں سے ہوا؟

روی بوپارا نے اس سے قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران کراچی کنگز کی ٹورنامنٹ میں کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی ٹیم پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے کی مستحق نہیں۔

انہوں نے پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گئے آخری میچ میں شعیب ملک کے کچھ فیصلوں پر حیرت کا بھی اظہار کیا تھا۔

ایک سوال کےجواب میں روی نےبتایاکہ وہ پی ایس ایل میں ٹاپ وکٹ ٹیکرز میں شامل ہیں لیکن کہنے کے باوجود پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ان سے باؤلنگ نہیں کرائی گئی۔

روی بوپارہ نے میچ میں پہلے بیٹنگ کے فیصلے پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں شام کے وقت اوس گرنےلگتی ہے جس سے رنز بنانے میں آسانی ہوتی ہے اور ہدف کا تعاقب بھی آسان ہوجاتا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

irfan Feb 20, 2016 02:01am
اس کے بس کی بات نہیں!!!!
ممتاز حسین Feb 20, 2016 11:55am
شعیب ملک ہی کو کپتان رہنا چاہئے، روی بوپارا کی کارکردگی اچھی رہی لیکن کپتانی کے قابل نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024