• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عروہ حسین اور بشریٰ انصاری گلوکارہ بنیں گی

شائع February 19, 2016
ڈرامہ ‘اداری‘ کی پروڈکشن کا کام جاری ہے جو کچھ ماہ میں مکمل ہوجائے گا—۔
ڈرامہ ‘اداری‘ کی پروڈکشن کا کام جاری ہے جو کچھ ماہ میں مکمل ہوجائے گا—۔

معروف پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری اور عروہ حسین اپنے اگلے ڈرامے ’اداری‘ میں اسٹریٹ گلوکارہ کے کردار میں نظر آئیں گی۔

کامیاب ڈرامہ 'صدقے تمہارے' کے ہدایت کار احتشام الدین کی ہدایت میں بننے والے اس ڈرامے میں ریحان شیخ، سمیعہ ممتاز، احسن خان اور فرحان سعید بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

عروہ کے مطابق اس ڈرامے میں اُن کا کردار گاؤں کی ایک سادہ سی لڑکی کا ہے جس کے لیے انہیں اپنے تلفظ اور لہجے پر کافی محنت کرنا پڑی۔

ڈرامہ کی کاسٹ—۔ پبلسٹی فوٹو
ڈرامہ کی کاسٹ—۔ پبلسٹی فوٹو

اب تک کے اپنے تجربے کے حوالے سے عروہ کا کہنا تھا ’میرے ہدایت کار احتشام بہت اچھی طرح رہنمائی کرتے ہیں، مجھے ڈرامے کی مکمل کاسٹ کے ساتھ کام کر کے نہایت مزہ آرہا ہے‘۔

میر پور خاص میں فلمایا جانے والا یہ ڈرامہ ’اداری‘ دیہاتی زندگی کی عکاسی کرے گا.

عروہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی اس ڈرامے کے حوالے سے کچھ تصاویر شئیر کیں.

Hey there everyone all the way from Mirpur khas! ☺️ #UDAARI #desigirl #comingsoon #humtv 🎬🎥

A photo posted by URWA Tul Wusqua HOCANE (@urwatistic) on

عروہ کے مطابق اس گاؤں کے مقامی افراد نہایت مہمان نواز میزبان ہیں۔

ڈرامے کے دوسرے اداکار ریحان شیخ کے مطابق یہ ڈرامہ کافی بہترین ثابت ہوگا جس کی پروڈکشن کا کام فی الحال چل رہا ہے۔

ریحان اس ڈرامے میں بشریٰ انصاری کے ہمراہ 'مراثی' کا کردار ادا کریں گے.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024