• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بلوچستان میں دو ٹریفک حادثات، 7 افراد ہلاک

شائع February 18, 2016

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مستوک میں دو ٹریفک حادثوں میں سات افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع نے ڈان ۔ کام کو بتایا کہ کراچی سے کوئٹہ جانے والی ایک مسافر بس مستونگ کے علاقے کڈ کوچہ میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک بچہ اچانک روڈ پر آگیا اور بس ڈرائیور نے اسے بچانے کی کوشش کی۔

ادھر، زخمی مسافروں کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے فرنٹیئر کارپس کی گاڑی کو اسی علاقے میں پیش آنے والے حادثہ کے باعث تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ترجمان ایف سی خان واسع نے بتایا کہ واقعے میں گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوا۔

دونوں حادثات میں زخمی ہونے والوں کو مستونگ کے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا، جبکہ طبی سہولیات نہ ہونے کے باعث کچھ زخمیوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال بھیج دیا گیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024