• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

آئندہ 15 روز 'انتہائی اہم'، ایم کیو ایم

شائع February 17, 2016

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پارٹی قائد الطاف حسین کا حوالہ دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ 'وہ آئندہ 15 یوم تک انتہائی احتیاط، ہوش مندی کے ساتھ گزاریں اور نہ صرف اپنی آنکھیں بلکہ اپنا ذہن بھی کھلا رکھ کر آمد ورفت کریں'۔

رابطہ کمیٹی نے ایک جاری بیان میں کہا کہ عوام ضروری ادویات کے علاوہ اپنے گھروں میں خشک اجناس اور روز مرہ استعمال کی جانے والی اشیاء کا ذخیرہ کرلیں ۔

رابطہ کمیٹی نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں تواتر کے ساتھ زلزلے آرہے ہیں اور سیاسی ماحول بھی انتہائی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں، ان حالات میں اگلے پندرہ روز انتہائی اہم ہیں۔

دوسری جانب، بدھ کی شام سندھ رینجرز نے 'بعض عناصر' کی جانب سے شہر میں خوف و ہراس پھیلانے کا نوٹس لے لیا۔

اپنے ایک اعلامیے رینجرز ترجمان نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر بھر میں پوری طرح متحرک ہیں اور عوام الناس کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے پوری طرح چوکس ہیں۔

رینجرز ترجمان نے کراچی کی پرامن عوام سے گزارش کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بھروسہ رکھیں اور کسی بھی مشکوک فرد یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر رینجرز کو دیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad khan Feb 17, 2016 11:33pm
ایم کیو ایم والے ایسے ہتکنڈے سے سیاسی پوائنٹ سکور کرنے کی کوشش نہ کریں عوام کو خوامخواہ پریشان نہ کریں ایم کیو ایم کے الطاف خسین اب پیشن گوئیاں بھی کرنے لگ گئے ھیں کراچی اپریشن کو جاری رکھنا چاہئے کسی کی دھمکیوں میں نہیں انا چاہئے اگر آپریشن میں تیزی لانی ھے تو لائی جائے

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024