• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سعودی اتحاد میں شمولیت کا معاہدہ نہیں کیا، پاکستان

شائع February 17, 2016

اسلام آباد: مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہا ہے کہ سعودی اتحاد میں شامل ہونے کے لیے پاکستان نے کسی معاہدے پر تاحال دستخط نہیں کیے۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ اتحاد انٹیلی جنس شیئرنگ اور دہشت گردی کے خلاف مضبوط کارروائی کے لیے ہے تاہم پاکستان اتحاد میں اپنے کردار سے تاحال لاعلم ہے ۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب فوج نہیں بھیج رہے: سرتاج عزیز

مشیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 34 ملکی اتحاد میں شمولیت اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

سرتاج عزیز نے مزید بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان عرب فوج اتحاد میں اپنی شمولیت سے بے خبر

’دہشت گردی سے ملکی معیشت کو 107 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے‘۔

سعودی اتحاد میں کردار سے لاعلمی کے بیان پر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اتحاد کی تفصیلات سے لاعلم ہے تو سعودی عرب فوج کیوں بھیجی گئی۔

اس پر سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج سعودی عرب میں مشقوں کے لیے موجود ہے، اس کا اتحاد سے کوئی تعلق نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ایک بیان میں سعودی حکومت نے متعدد اسلامی ممالک کو اُس وقت حیران کردیا تھا، جب کہا گیا کہ اُن کا نام عراق، شام، لیبیا، مصر اور افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری فوجی آپریشن میں مدد اور حمایت کے لیے قائم ایک اتحاد میں شامل کیا گیا ہے، جس کی قیادت سعودی عرب کرے گا اور اس کا ہیڈ کوارٹر ریاض میں قائم کیا جائے گا۔

مزید جانیں: سعودی اتحاد میں کردار،پاکستان تفصیلات کا منتظر

ابتدا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سعودی اتحاد میں شامل کرنے کے حوالے سے پاکستان کو پہلے سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں پاکستانی دفترخارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردہ 34 ممالک پر مبنی فوجی اتحاد میں باضابطہ شمولیت کی تصدیق کر دی تھی۔

یہ بھی یاد رہے کہ پاکستانی پالیسی میں شامل ہے کہ اقوام متحدہ امن مشن کے علاوہ اس کی فوج ملک سے ہابر تعینات نہیں کی جائے گی۔

اس سے قبل پاکستان امریکا کی جانب سے داعش کے خلاف اتحاد کا حصہ بننے سے دو بار انکار کرچکا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (4) بند ہیں

عائشہ بخش Feb 17, 2016 08:18pm
میرے خیال ہے اعلی سطح پر یہ فیصلہ ہوچکا ہے ۔ کہ پاکستان سعودی عرب کے اتحاد میں ہر لیول پر ساتھ ہوگا۔ مشیر خارجہ کا یہ بیان صرف سیاسی ہے ۔ اگر سعودی عرب نے شام میں زمینی جنگ شروع کی تو پاکستان سمیت تمام بیس ممالک کی افواج اس جنگ میں عملی طور پر حصہ لے گی ۔حالانکہ اس طرح کی جنگ مسلمان ممالک خاص کر پاکستان کے لئے خطرہ ناک کھیل ہے ۔
solani Feb 17, 2016 08:56pm
Hamara pehla farz hai mulk se dehshatgardi ko khatam karana, hamari (school) mehfooz nahi hai, police station mehfooz nahi hai, markets mehfooz nahi hai hamary log pareshan hai ke ye kiya ho raha hai. logo ke dil me jo dar hai usay khatam karna Pakistan ka farz hae. Hamaray logo ko achi talim dena dusra farz hae. Dusray mulko me apni foj bhejna ye zaroori nahi hai.
m k s Feb 17, 2016 09:01pm
Please don't make any commitment until Pak itself completely stand on its feet. Pak, as a mater of fact can't help anyone if it cant help itself... out of its own troubles and development issues. Feed, clothe, sustain the life of your poor citizens first, before helping anyone else. It's Islamic too!
Saeed Anjum Feb 18, 2016 07:34am
We are master of laying with full shameless manner , yes they heard some where "if laying is give you a benefit then go head "

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024