• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

پاسپورٹ مل گیا، الطاف حسین واپسی کو تیار؟

شائع February 17, 2016
الطاف حسین کو پاسپورٹ واپس ملنے کی خوشی میں ایم کیو ایم کے عہدیدار نائن زیرو پر جمع ہیں—۔فوٹو/ بشکریہ ایم کیو ایم ویب سائٹ
الطاف حسین کو پاسپورٹ واپس ملنے کی خوشی میں ایم کیو ایم کے عہدیدار نائن زیرو پر جمع ہیں—۔فوٹو/ بشکریہ ایم کیو ایم ویب سائٹ

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین کو اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام نے ان کا پاسپورٹ واپس کردیا ہے جس کے بعد وہ اب کسی بھی ملک جا سکتے ہیں جبکہ اُن کے اعلان کے مطابق ان کی پاکستان آمد کی راہ میں 'واحد رکاوٹ' بھی دور ہو گئی ہے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اعلامیے کے مطابق الطاف حسین کو برطانوی پولیس کی جانب سے پاسپورٹ واپس کر دیا گیا ہے، لندن میں جاری منی لانڈرنگ کیس کے الزامات کی تفتیش کے سلسلے میں ان کا پاسپورٹ پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا، تاہم رواں ماہ 2 فروری کو الطاف حسین پر پولیس ضمانت کی پابندیاں ختم کیے جانے کے بعد ان پر عائد سفری پابندیاں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ 11 مارچ 2015 کو ایم کیو ایم کے کراچی میں مرکز نائن زیرو پر رینجرز نے چھاپہمار کر نیٹو کا اسلحہ برآمد کرنے سمیت متعدد جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا، اس چھاپے کے بعد ایک انٹرویو میں الطاف حسن نے پاکستان واپسی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا پاسپورٹ برطانوی پولیس کے پاس ہے اور پاسپورٹ ملتے ہی وہ پاکستان واپس آجائیں گے۔

الطاف حسین نے اپنے اعلان میں کہا تھا کہ وہ پارٹی کے لیے پریشان ہیں اور پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں، پارٹی کے لیے وطن واپس آنے کا رسک لینا پڑے گا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں لندن میں انسداد دہشت گردی کے یونٹ نے الطاف حسین کے دفتر پر دو سال قبل 5 دسمبر 2013 کو پولیس اینڈ کرمنل ایویڈنس ایکٹ کے تحت چھاپے کے دوران ان کے دفتر سے نقد رقم برآمد کی تھی، اس رقم کی برآمدگی کے بعد ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا اور جون 2014 میں الطاف حسین کو باقاعدہ گرفتار کیا گیا، الطاف حسین کی لندن میں گرفتاری پر کراچی کے مختلف علاقوں میں بسوں، منی بسوں اور ایمبولینسوں سمیت 13 گاڑیوں اور 5 چنگچی رکشوں کو آگ لگا دی گئی تھی جبکہ شہر میں کاروبار زندگی معطل ہو گیا تھا.

ڈان نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پاکستانی سفارتخانہ سے پاکستان کے ویزے کے لیے فارم بھی حاصل کرلیا البتہ یہ واضح نہ ہو سکا کہ وہ یہ فارم کب تک جمع کروائیں گے.

واضح رہے کہ الطاف حسین نے 1992 میں خود ساختہ جلا وطنی اختیار کرلی تھی اور وہ گزشتہ 24 سال سے برطانیہ سے کراچی میں اپنی پارٹی متحدہ قومی موومنٹ کو کنٹرول کررہے ہیں.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

عدنان Feb 17, 2016 02:46pm
تقریبا چوتھاءی صدی کے بعد خودساختہ جلاوطن رہنما واپس پاکستان آر رہے ہیں ، ان کی عمر میں چوبیس پچیس برس اور وزن میں ساٹھ ستر کلو کا اضافہ ہو چکا ہے۔ ان کے واپس آنے کی وجہ ان کا ن لیگ کی حکومت اور اسٹیبلیشمنٹ پر اعتماد ہے کہ ان پر مقدمہ اول تو چلاءیں نہیں جاءیں گے اور اگر گءے بھی تو اتنے ڈھیلے ڈھالے انداز میں کچھ عرصہ بعد وکٹری کا ساءن بناتے ہوءے تمام مقدموں سے بری ہوجاءیں گے۔
الیاس انصاری Feb 17, 2016 03:06pm
کیا ڈان کے علم میں نہیں ہے کہ الطاف حسین کے خلاف مبینہ غداری کے الزام میں لاتعداد ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں اس کے علاوہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا مقدمہ بھی اسلام آباد میں چل رہا ہے؟ ان حالات میں الطاف حسین کس طرح پاکستان آنے کا خطرہ مول لے سکتے ہیں - جس وقت الطاف حسین نے مذکورہ بیان دیا تھا اس کے بعد سے پلوں کے نیچیے سے بہت سا پانی گزر چکا ہے

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024