• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

'پنٹر بابو' حلال طریقے سے شرط لگائیں

شائع February 16, 2016
پنٹر بابو کی ویب سائٹ کا اسکرین شاٹ۔
پنٹر بابو کی ویب سائٹ کا اسکرین شاٹ۔

بے غیرت برگیڈ کی یاد میں.........

2011 میں لاہوری راک بینڈ کو پاکستانی نوجوانوں کے 'دماغوں کو جکڑنے'کا الزام دیا گیا تھا اور سزا کے طور پر حکام نے انھیں میڈیا سے باہر پھینک دیا تھا۔ ان کے موثر کام 'آلو انڈے" اسٹیبلشمنٹ کو ہضم کرنے کے لیے ناکافی تھا جبکہ نومبر 2013 میں یوٹیوب پر پابندی عائد کر کے بینڈ کے 'مغلظات' کو مکمل طور پر خاموش کردیا گیا.

لیکن یوٹیوب کی دوبارہ آمد پر 'سانپ' (آفتاب سعید کی آواز میں) نے دوبارہ سراٹھایا ہے اور اس دفعہ سعید نے بالکل الگ راستے کا انتخاب کیا ہے، عام طور پر اسے ملک کے سب سے بڑے جذبے سے تعبیر کیا جاتا ہے: یعنی کرکٹ۔

سعید نے اپنے نئے منصوبے کی دلدوز انداز میں تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ حلال شرط ہے"۔

4 فروری کو پاکستان سپر لیگ کے افتتاح کے ساتھ سعید نے 'پنٹر بابو' کے لیے اسٹیج تیار کرنے کا سوچا، انہوں نے خیالی کرکٹ جوا کا میدان تخلیق کیا۔

لیکن 'پنٹر بابو' کسی پر کوئی طمانچہ نہیں، درحقیقت سعید سمجھتے ہیں کہ کرکٹ میں شرط لگانا اعلیٰ سطح کا 'مکمل' فن ہے۔

'کیا آپ نے راؤنڈرز دیکھی ہے؟ فلم میں خاتون کہتی ہیں کہ 'تم سٹہ کیوں کھیلتے ہو؟' اور مرد جواب دیتا ہے کہ ' یہ سٹہ نہیں ہے، آپ کیوں ایسا سمجھ رہی ہیں کہ وہی پانچ افراد نے پانچ سرفہرست ورلڈ سیریز پوکر بنایا ہے'۔

'پوکر میں آپ اور میں دونوں بےخبر ہوتے ہیں کونسا کارڈ دیا جائے گا لیکن کرکٹ میں ہم دونوں جانتے ہیں کہ کیا ہونے جارہا ہے، ہر چیز ہماری پہنچ میں ہے، یہاں تک کہ اگر آپ مجھ سے زیادہ کماتے ہیں تو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ مجھ سے زیادہ باصلاحیت ہیں'۔

'یہ ایک نشہ ہے، پوری دنیا میں شرطوں میں پیسے استعمال ہوتے ہیں تو میرا منصوبہ تھا کہ پیسے کو ا س سے باہر نکال لیا جائےاور دیگر چیزوں کو ایسے رہنے دیا جائے۔ ہاں تکنیکی اعتبار سے یہ شرط یا جوا ہے لیکن غیر قانونی نہیں ہے جب تک آپ یہاں سے کوئی پیسہ نہیں بناتے"۔

انھوں نے اپنے منصوبے کو قانونی ثابت کرنے کے لیے فیس بک کے زینگا پوکر سے موازنہ کیا۔

"زینگا پوکر میں ایک کھلاڑی جس کے پاس زیادہ چپس ہوں وہ نجی ٹیبل پر اس کو دوسرے کھلاڑیوں کو پیسوں کے لیے فروخت کرسکتا ہے۔ یہ غیر قانونی ہے یہاں تک کہ زینگا پوکر اس عمل کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا اور اس طرح کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنے والوں پر پابندی ہے"۔

"میں بڑی سہولیات کے لیے زینگا پوکر کی پیروی کرسکتا تھا۔ کچھ پیسوں کے لیے اکاؤنٹ کو دوبارہ چارج کرنا پڑتا لیکن پاکستانی قدامت پسند اس کو جوا کے طور پر لیتے کیونکہ پیسہ شامل تھا۔ حقیقت کے برعکس یہ غیر قانونی نہیں ہے"۔

پنٹر بابو کے ڈراپ ڈاؤن مینیو کی فہرست میں 'ایڈ کریڈیٹ سیکشن' کا حصہ ہے جس کی علی نے وضاحت کردی کہ جو بہت جلد ختم کر دیا جائے گا۔

ابھی سائٹ آزمائشی طور پر چلائی جارہی ہے "یہ چونکہ ورڈ پریس کے شرط کی سائٹ کے ٹمپلیٹ کی وجہ سے ہے۔ ویب سائٹ پر وہ چیزیں جو ہمارے کام کی نہیں ہیں انہیں جلد ختم کردیا جائے گا.

سعید ایک سال سے اس سائٹ پر کام کر رہے ہیں اور اس کا پاکستان سپر لیگ کے دن آغاز کیا تو پنٹر پاکستان اور ہندوستان دونوں جگہ 'استعمال' کی جا سکتی ہے۔

علی کا کہنا تھا کہ 'اس سائٹ کا مقصد پاکستان اور ہندوستان کے پنٹٹروں کے لیے خیالی شرط لگانے کھیلنے کا ماحول مہیا کرنا ہے'

حقیقت کا عنصر شامل کرنے کے لیے پنٹر بابو کے بھاؤ پوری دنیا میں شرط کی آفیشل سائٹ سے لیے گئے ہیں۔

'خیالوں میں آپ گیم کے مطابق ٹیم بناتے ہیں اور تب آپ کچھ نہیں کرسکتے ہیں لیکن آپ منتخب کردہ کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کے لیے دعا کریں۔ یہاں آپ آخری گیند تک گیم سے جڑے رہتے ہیں۔ جیسے آپ خیالی طور پر اے بی ڈی ولیئرز کو منتخب کرتے ہیں، اگر وہ نصف سنچری بناتے ہیں تو آپ کو پوائنٹس سے نوازا جائے گا یا دوسری صورت میں کٹوتی کی جائے گی"۔

"لیکن یہاں اے بی ڈی ولیئرز کو واپس لینے کی قیمت دی جائے گی ذرا کہہ دیجیے کہ وہ نصف سنچری کریں گے تو50 پیسہ۔ جب وہ 45 پر ہو تو وہ 10 پیسہ گرے گا، جب 49 پر ہوگا اور آپ نے اس کی نصف سنچری کے خلاف لیا تو آپ 100 پاکستانی روپیوں کے حساب سے 10 ہزار بنا سکتے ہیں"۔

"یہاں تک کہ پورے گیم میں آپ تجارت کا حصہ ہیں، آپ گیم سے منسلک ہیں۔ یہ کوئی فینٹسی لیگ مہیا نہیں کرسکتی"۔

تاہم اگر منیجر اسپانسرز حاصل کرنے کی ترغیب دیں تووہ کرک انفو کی ون ڈے فینٹسی لیگ کی پیروی کرنے کی خواہش کرتے ہیں۔

سعید کا کہنا تھا کہ لیکن انعامات دینا جوا کے زمرے میں تبدیل ہوجائے گا، ٹھیک ہے؟

سعید نے وضاحت کیا کہ خیالی فنٹر جب سے سرمایہ کاری نہیں کررہے ہیں تو ان کے پاس ہارنے کو کچھ نہیں ہے جو اس کو حلال بناتا ہے۔

تو کیا آپ شاہد آفریدی پر حلال طریقے سے شرط لگانے کے لیے تیار ہیں؟۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024