• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

یوٹیوب کی 11 کارآمد ٹرکس

شائع February 15, 2016 اپ ڈیٹ November 14, 2017
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

یوٹیوب دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ہے جس پر روزانہ کروڑوں افراد ویڈیوز دیکھتے ہیں۔

مگر عام لوگوں کو اس کے اندر چھپی چند اہم ٹرکس کا علم ہی نہیں ہوپاتا جو اس سائٹ کو استعمال کرنے کا تجربہ زبردست بنا دیتی ہیں۔

درج ذیل میں ان ٹرکس کا ذکر کیا جارہا ہے جن سے بیشتر افراد لاعلم ہیں۔

یوٹیوب ویڈیوز کو ڈاﺅن لوڈ کریں

اگر تو آپ کو کوئی ویڈیو بہت زیادہ پسند آتی ہے اور آپ اسے اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو کیسے کریں گے؟ گوگل سرچ پر وقت ضائع کرنے کی بجائے اس ٹرک کو آزما کر دیکھیں۔ آپ کو بس ویڈیو کے لنک میں ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ یوٹیوب کے درمیان 2 ایس کا اضافہ کرنا ہے، بالکل اس طرح www. ssyoutube اور انٹر کردیں اس طرح آپ کے سامنے ڈاﺅن لوڈ کے لیے نئی سائٹ آجائے گی۔

کی بورڈ سے یوٹیوب استعمال کریں

اگر تو آپ کا کمپیوٹر ماﺅس خراب ہوجاتا ہے یا آپ پرسکون ہوکر فل اسکرین میں ویڈیوز دیکھنا چاہتے ہیں تو اس لنک youtube.com/leanback, پر چلے جائیں، جہاں آپ کی بورڈ سے نیوی گیشن کرسکتے ہیں۔ آگے پیچھے اوپر نیچے کے ایروز، ہوم، اینڈ، اسپیس بار اور ٹی کی مدد سے آپ اسے بالکل ماﺅس کی طرح چلاسکیں گے۔

نئے ڈیزائن کو آزما کر دیکھیں

اس لنک youtube.com/testtube پر جائیں اور اسکرول کرکے نیچے جائیں اور ' گیٹ دی پلیئر' پر کلک کریں، اس نئے پلیئر میں پرانے ڈیزائن کے مقابلے میں ٹرانسپیرنٹ کنٹرول بار اور اسکیلز کے آپشن ہر سائز کی اسکرین کے موجود ہیں۔

اپنے ٹی وی پر ویڈیو چلائیں

اگر آپ کے پاس اسمارٹ ٹی وی ہے تو آپ اپنی موبائل ڈیوائس سے بھی وائی فائی کی مدد سے ٹی وی پر یوٹیوب ویڈیوز چلاسکتے ہیں۔ اپنے ٹی وی پر یوٹیوب ایپ اوپن کریں اور پھر youtube.com/pair جائیں۔ اب اپنے ٹی وی پر یوٹیوب ایپ میں سیٹنگز میں جاکر پیئر ڈیوائسز کو سلیکٹ کریں اور پھر کوڈ کو youtube.com/pair پر انٹر کردیں۔ ایک بار جب آپ کی ڈیوائس پیئر ہوجائے گی تو آپ موبائل ڈیوائس سے یوٹیوب ویڈیوز اپنے ٹی وی پر چلاسکیں گے۔

بچوں کے لیے یوٹیوب فلٹر

یوٹیوب کی بچوں کے لیے کڈز ایپ موجود ہے جو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے مفت ہے اور یہاں بچوں کے لیے ہی ویڈیوز دستیاب ہوتی ہیں، اس ایپ کے رنگا رنگ بٹن اور وائس سرچ کی بدولت ننھے فرشتوں کے لیے ویڈیوز تلاش کرنا آسان ہوتا ہے اگر وہ ٹائپ نہیں کرسکتے، اس کے لیے آپ ٹائمرز سیٹ کرکے ان کے دیکھنے کا وقت بھی مقرر کرسکتے ہیں۔

ویڈیو بفرنگ سے نجات کیسے ممکن؟

اگر آپ کے پاس ہمیشہ ویڈیوز کو لوڈ ہونے میں کافی وقت لگتا ہے تو اپنے اکاﺅنٹ پر ڈیفالٹ اسٹریمنگ کوالٹی کو تبدیل کردیں۔ اس کے لیے youtube.com/account_playback پر جائیں اور یہ آپشن منتخب کریں I have a slow connection. Never play higher-quality video۔

کسی بھی ویڈیو کو ایم پی تھری میں بدل دیں

اگر آپ کسی یوٹیوب ویڈیو اور ساﺅنڈ کلاﺅڈ ٹریکس کو ایم پی تھری میں بدلنا چاہتے ہیں تو Peggo نامی ویب سائٹ پر جائیں۔

ویب سرفنگ کے دوران بھی ویڈیوز دیکھیں

فلوٹنگ یوٹیوب ایک کروم ایکسٹیشن ہے جو یوٹیوب کے منی پلیئر کو تمام ویب ونڈوز میں چلا کر رکھتی ہے۔

ویڈیوز کی رفتار پر کنٹرول

ویڈیو پر موجود گیئر آئیکون ، پھر اسپیڈ پر کلک کرکے .5 یا .25 پر کرکے ویڈیو کو سلوموشن میں چلایا جاسکتا ہے، یہ کسی چیز کے بارے میں سیکھانے والی ویڈیو کے لیے انتہائی مددگار فیچر ہے۔

ویڈیو کی موسیقی کی شناخت

MooMa.sh نامی سائٹ یوٹیوب، ڈیلی موشن اور ویمو کی کسی بھی ویڈیو کی موسیقی کی شناخت کرنے میں مدد دے سکتی ہے، بس ویڈیو کا لنک اس سائٹ پر کاپی پیسٹ کریں اور پھر اسے کام کرنے دیں۔

کی بورڈ شارٹ کٹس

کے : روکنے یا پلے کے لیے

جے: دس سیکنڈ ریوائنڈ کے لیے

ایل: دس سیکنڈ فارورڈ کے لیے لیے

ایم: میوٹ کرنے کے لیے


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (4) بند ہیں

malik noni Feb 15, 2016 10:25pm
such a wonderfull tips. Thank you dawn news
malik nomi Feb 15, 2016 10:26pm
wonderfull tips. thank you dawn news
Syed Ali Feb 16, 2016 10:03am
thanks and keep it up...........!
ali Feb 16, 2016 02:34pm
such a nice and amazing tips. Thank you dawn news

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024