• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاکستان سے غیر مشروط مذاکرات ہوں گے، انڈیا

شائع February 15, 2016
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

اسلام آباد: انڈیا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سیکریٹری خارجہ کی سطح پر مذاکرات پٹھان کوٹ ایئر بیس حملے کی تحقیقات سے مشروط نہیں۔

انڈین ہائی کمشنر گوتم بمباوالے نے پیر کو کہا کہ دونوں ملک مستقبل قریب میں سیکریٹری خارجہ کی سطح پر مذاکرات کیلئے مسلسل رابطے میں ہیں۔

’میں ان مذاکرات کیلئے کوئی خاص تاریخ تو نہیں بتا سکتا لیکن دونوں ملکوں کے سیکریٹری خارجہ مسلسل رابطے میں ہیں‘۔

خیا ل رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان پیرس میں ملاقات اور پھرمودی کے اچانک لاہور دورے کےبعد دونوں ملکوں میں منجمد تعلقات میں بحالی کے آثار نظر آنے لگے۔

دسمبر میں دونوں ملکوں نے تقریباً دو سال کے وقفے کے بعد باہمی مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

بعد ازاں ، دونوں ملکوں نے اتفاق کیا کہ سیکریٹری خارجہ 15 جنوری کو ملاقات میں مذاکرات کا ٹائم ٹیبل اور طریقہ کار طے کریں گے۔

تاہم، پٹھان کوٹ حملے میں سات سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد انڈیا نے جیش محمد کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرا کر مذاکرات کو گروپ کے خلاف کارروائی سے مشروط کر دیا تھا۔

نواز شریف کی سربراہی میں ہونے والی ایک اعلی سطحی اجلاس، جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موجود تھے، طے پایا کہ پاکستان پٹھان کوٹ حملے میں انڈیا سے تعاون کرے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024