• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

حج پیکج میں 22 ہزار 675 روپے اضافہ

شائع February 14, 2016
گزشتہ برس  حج پیکج 2 لاکھ 64 ہزار 971 روپے مقرر کیا گیا تھا — فائل فوٹو: اے ایف پی
گزشتہ برس حج پیکج 2 لاکھ 64 ہزار 971 روپے مقرر کیا گیا تھا — فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: حکومت نے سرکاری حج پیکج میں 22 ہزار 675 روپے اضافہ کر دیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی ائی اے) کے کرایوں میں کمی کے اعلان کے باوجود حج کرائے میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔

ڈان نیوز کوموصول مجوزہ حج پیکج 2016ء کے دستاویزات کے مطابق حکومت نے سرکاری حج پیکج میں 22 ہزار675 روپے کا اضافہ کیا۔

دستاویزات میں مقرر کیا گیا ہے کہ رواں سال شمالی ریجن کے لیے حج پیکج 2لاکھ 87 ہزار646 روپے جبکہ جنوبی ریجن کے لیے 2لاکھ 78ہزار646 روپے ہوگا۔

مجوزہ حج پیکج کے مطابق عازمین حج عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فائدے سے محروم رہیں گے۔

شمالی ریجن سے حج کرایہ 98 ہزار700 اور جنوبی ریجن سے89ہزار700روپے ہوگا۔

دستاویزات کے مطابق مکہ میں رہائش اور کھانے کے اخراجات ایک لاکھ 3 ہزار 250 روپے ہوں گے جبکہ مدینہ میں رہائش کے لیے حجاج سے 22 ہزار 125 روپے وصول کیے جائیں گے۔

منیٰ میں سروس چارجز 14 ہزار 750 روپے رکھے گئے ہیں۔

پیکج میں لازمی حج اخراجات 32 ہزار 421 روپے ہوں گے۔

رواں برس حجاج کو ٹرین چارجزکی مد میں 7 ہزار375 روپے جبکہ سروس چارجز کے لیے 4 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ 2015 میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے حج پیکج 2 لاکھ 64 ہزار 971 روپے اعلان کیا تھا جبکہ پاکستان سے ایک لاکھ 43 ہزار 368 عازمین حج کے لیے گئے تھے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024