• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اوباما کا ٹی وی شو پر مشعل سے اظہار محبت

شائع February 13, 2016
امریکی صدر براک اوباما اپنی اہلیہ مشعل اوباما کے ہمراہ — فوٹو/ اے ایف پی
امریکی صدر براک اوباما اپنی اہلیہ مشعل اوباما کے ہمراہ — فوٹو/ اے ایف پی

امریکی صدر براک اوباما نے ایک ٹی وی شو کے دوران ویلنٹائن کے دن کی مناسبت سے اپنی اہلیہ مشعل اوباما کے لیے ایک نظم پڑھ ڈالی.

گارجین کی ایک رپورٹ کے مطابق جمعرات کو کیلیفورنیا میں ریکارڈ ہونے والے امریکی شو 'ایلن ڈی جینرس' میں امریکی صدر براک اوباما نے شرکت کی تھی۔

ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے ریکارڈ کیا جانے والا یہ شو جمعہ کو نشر کیا گیا۔

اس شو میں پہلے مشعل اوباما نے ویڈیو پیغام کے ذریعے اوباما کے لیے ایک نظر پڑھی اور انہیں اپنے لیے چاکلیٹ لانے کا 'حکم' دیا.

اس ویڈیو پیغام کے بعد شو کی میزبان ایلن نے اوباما سے اپنی اہلیہ کے لیے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے اظہار محبت کرنے کی درخواست کی جس پر اوباما نے ان کے لیے انگریزی میں ایک نظم پڑھ ڈالی۔

اوباما کا اپنی اہلیہ کے لیے کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی صدارت میں کئی بہترین فیصلے کیے ہیں لیکن سب سے اچھا فیصلہ انہوں نے مشعل کو اپنا جیون ساتھی بنا کر کیا۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس ویلنٹائن ڈے پر اپنی اہلیہ کا اچھے سے خیال رکھیں گے۔

'ایلن ڈی جینرس' شو امریکا کا مقبول مزاحیہ شو ہے، اس شو میں امریکی صدر براک اوباما نے دوسری مرتبہ شرکت کی ہے۔

پہلی مرتبہ انہوں نے اس شو میں امریکی صدر بننے سے قبل شرکت کی تھی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

solani Feb 14, 2016 03:00am
Khus raho or dusro ko bhi khus rehnay ki talkin karo, Shoher or biwi ki mohabat bhi ek bari baat hai.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024