• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاکستان کو F-16 کی فروخت پر ہندوستان کا احتجاج

شائع February 13, 2016
ترجمان ہندوستانی وزارت خارجہ وکاس سوارپ — فائل فوٹو/ اے ایف پی
ترجمان ہندوستانی وزارت خارجہ وکاس سوارپ — فائل فوٹو/ اے ایف پی

نئی دہلی: امریکا کی جانب سے پاکستان کو ایف سولہ جنگی طیارے فروخت کرنے کے فیصلے پر ہندوستان نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی سفیر کو بلا کر احتجاج ریکارڈ کرا دیا۔

ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم پاکستان کو ایف 16 طیارے فروخت کیے جانے کے سلسلے میں اوباما انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیے جانے سے مایوس ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا ہندوستان، امریکا کے اس خیال سے اتفاق نہیں رکھتا کہ ان طیاروں کی فروخت سے انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی، اور اس حوالے سے گزشتہ کئی سالوں کا ریکارڈ خود اپنی کہانی بیان کرتا ہے۔

بعد ازاں ہندوستانی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر کو طلب کرکے ان سے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا ایف-16 طیارےپاکستان کو فروخت کرے گا

واضح رہے کہ اوباما انتظامیہ نے پاکستان کو 8 ایف سولہ طیاروں کی فروخت کی منظوری دیتے ہوئے امریکی کانگریس کو اس حوالے سے بتایا کہ منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اور امریکا کی خارجہ پالیسی کے مفاد میں ہے۔

ایک ہفتے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے کانگریس کو بتایا تھا کہ ہ پاکستان کی فضائی کارروائیوں کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہے، اس وقت اس اعلان کو خفیہ رکھے جانے والی ایف 16 طیاروں کی ڈیل کے حوالے سے دیکھا جارہا تھا۔

مزید پڑھیے: ’پاکستانی دفاعی صلاحیت بڑھانے کیلئے امریکا پرعزم‘

یہ ریمارکس اوباما انتظامیہ کو پاکستان کو 8 ایف-16 لڑاکا طیاروں کی فروخت سے روکنے کے لیے امریکی میڈیا میں کچھ امریکی قانون سازوں کی جانب سے چلائی جانے والی مہم کے حوالے سے سامنے آئے۔

خیال رہے کہ پاکستان کو طیاروں کی فروخت کی منظوری کے حوالے سے امریکی کانگریس کے چند اراکین کی مخالفت کی وجہ سے تاخیر ہوئی اور ان کے خیال میں اس سے امریکا کو نقصان ہوگا، تاہم اوباما انتظامیہ کا اصرار ہے کہ یہ امریکی مفاد میں ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

solani Feb 14, 2016 02:16am
Aap ko jitnay Rafale kharidnay hai app kharid kar le, lekin Pakistan ko sirf 16 (F-16) bhi aankh me choob raha hai. Ham sir ye gana ga sakte hai (Dil jalta hai to jalnay de, ansu n baha fariyad n ker).

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024