• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سہیل تنویر سی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی

شائع February 12, 2016
سہیل تنویر سب سے مہنگے کھلاڑی جبکہ شاہد آفریدی کو کسی بھی ٹیم نے نہ خریدا۔
سہیل تنویر سب سے مہنگے کھلاڑی جبکہ شاہد آفریدی کو کسی بھی ٹیم نے نہ خریدا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ڈرافٹنگ کا عمل جاری ہے جس کے مرحلے میں حیران کن طور پر سہیل تنویر چھ مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ شاہد آفریدی کو کسی بھی ٹیم نے نہ خریدا۔

پہلے کامیاب ایڈیشن کے بعد کیریبیئن پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کا عمل جمعرات کو ہوا جہاں لینڈل سمنز اور جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر کے ساتھ سب سے مہنگے کھلاڑی قرار پائے۔

تاہم سب سے زیادہ حیران کن بات سہیل تنویر کا مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہونا ہے جہاں ان کی خدمات بھی کرس گیل، ڈیوین براوو اور کیرون پولارڈ کی طرح ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر میں حاصل کی گئیں۔

پاکستان کے شاہد آفریدی کو کسی بھی ٹیم خریدنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی کیٹیگری میں فاف ڈیو پلیسی، شین واٹسن، برینڈ میک کولم، کمار سنگاکارا، مارٹن گپٹل اور اے بی ڈی ویلیئرز خوش نصیب کھلاڑی قرار پائے۔

ایک لاکھ 10 ہزار ڈالر کی کیٹیگری میں سیمیول بدری، ڈیرن سیمی، شکیب الحسن، سنیل نارائن، ڈیوین اسمتھ اور شعیب ملک شامل ہیں۔

بریڈ ہوج، مائیکل ہسی، آندرے رسل، ہاشم آملا، کرس لن اور نکولس پوران 90 ہزار ڈالر کی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کے عمر اکمل اور عماد وسیم بھی لیگ میں شامل خوش قسمت کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024