• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کوہاٹ میں ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی

شائع February 12, 2016

کوہاٹ: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ویلنٹائن ڈے کی تقریبات پرپابندی عائد کردی گئی .

کوہاٹ کے ناظم اعلیٰ کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ضلع بھر میں اس دن کی مناسبت سے ہر قسم کی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے.

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کے نام جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کوہاٹ کے تمام تھانوں کے انچارج اس بات کو یقینی بنائیں کہ ضلع بھر کی دکانوں اور مارکیٹوں میں ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے کارڈز یا دیگر مواد کی خرید و فروخت نہ ہوسکے۔

کوہاٹ کے ناظمِ اعلیٰ کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹیفکیشن—۔
کوہاٹ کے ناظمِ اعلیٰ کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹیفکیشن—۔

مذکورہ نوٹیفکیشن میں پابندی کی وجوہات نہیں بتائی گئیں.

واضح رہے کہ ضلع کوہاٹ کے ناظم اعلیٰ مولانا نیاز محمد جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن گروپ سے تعلق رکھتے ہیں.

مقامی افراد کے مطابق ضلعی ناظم ویلنٹائن ڈے کو غیر شرعی تصور کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس دن کو منانے پر پابندی عائد کی گئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

محمد عمران Feb 12, 2016 04:50pm
Good Show, should be banned all over the country, not only in Kohat and Islamabad.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024