• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

میکسیکو: جیل میں فسادات سے 30 ہلاک

شائع February 11, 2016
فسادات کے بعد قیدیوں کے اہلخانہ جیل کے باہر احتجاج کررہے ہیں—اے ایف پی۔
فسادات کے بعد قیدیوں کے اہلخانہ جیل کے باہر احتجاج کررہے ہیں—اے ایف پی۔

مونٹیری: میکسیکو کی ایک جیل میں ہونے والے فسادات میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق، یہ فسادات میکسیکو سٹی کے شمال میں واقع مونٹیری شہر کی ٹوپو چیکو جیل میں ہوئے جہاں پولیس کی اضافی نفری اور ایمبولینسز کو بھیج دیا گیا ہے۔

ٹیلی ویزا چینل نے واقعے میں 30 ہلاکتوں جبکہ میلینیو ٹیلی ویژن کے مطابق فسادات میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔

ہلاک ہونے والوں میں جیل کے محافظ اور قیدی شامل ہیں۔

اسٹیٹ پبلک سیکیورٹی کے ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ فسادات آدھی رات کو شروع ہوئے تھے جس کا مقصد بظاہر جیل سے بھاگنا لگتا ہے۔ تاہم سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے کوئی قیدی فرار نہیں ہوسکا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024