• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شام میں کار بم دھماکا، 10 افراد ہلاک

شائع February 9, 2016
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق میں پولیس افسروں کے ایک کلب کے قریب کار بم دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

ریاستی نیوز ایجنسی ثنا کے مطابق، سبزی مارکیٹ کے قریب ہوئے زور دار دھماکے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔

ثنا کی جانب سے جاری فوٹیج میں متعدد تباہ حال گاڑیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ ایک خود کش بمبار نے اپنی بارود سے بھری گاڑی پولیس افسروں کے کلب سے ٹکرانے کی کوشش کی، مگر سیکیورٹی گارڈز نے اسے روک دیا۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق، اس پر خود کش بمبار نے گاڑی دھماکے سے اڑا دی۔ خیال رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران کار بم حملے معمول بنتے جا رہے ہیں۔

گزشتہ مہینے دمشق کے نواح میں حضرت زینب ؓ کے مزار کے قریب یکے بعد دیگرے بم حملوں میں کم از کم 71 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024